ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ون سلیب بینیفٹ ختم، بجلی صارفین کو بھاری بل موصول ہونے لگے

ویب ڈیسک
13 Sep, 2022

13 ستمبر ، 2022

ویب ڈیسک
13 Sep, 2022

13 ستمبر ، 2022

ون سلیب بینیفٹ ختم، بجلی صارفین کو بھاری بل موصول ہونے لگے

post-title

حکومت نے بجلی مہنگی کرنےکے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین کے بلوں پر دیا جانے والا ون سلیب بینیفٹ بھی ختم کردیا جس سے شہریوں کو بھاری بل موصول ہو رہے ہیں۔

خیال رہےکہ پہلے بجلی تقسیم کار کمپنیاں گھریلو صارفین کا بجلی بل ون سلیب بینیفٹ کی بنیاد پر بھیجتی تھیں، یعنی اگر کسی صارف نے ایک ماہ میں 350 یونٹ بجلی استعمال کیے تو اس سے ایک سے 300 یونٹ تک کا ایک ریٹ اور اوپرکے 50 یونٹ کا 301 سے 400 یونٹ والا الگ ریٹ لگتا تھا۔

 ذرائع کے مطابق اب پروٹیکٹڈ صارفین کے سوا باقی تمام گھریلو صارفین کے لیے ون سلیب بینیفٹ کی یہ سہولت ختم کر دی گئی ہے۔

 اب اَن پروٹیکٹڈ صارفین پر استعمال ہونے والی بجلی پر آخر ی استعمال شدہ  یونٹ کا ریٹ ہی لگےگا، یعنی اب 350 یونٹ کے استعمال پر 301سے 400  یونٹ تک کے سلیب کا ریٹ لگے گا ۔

سلیب بینیفٹ کے تحت 150 یونٹ استعمال کرنے پر صارف کو پہلے 100 یونٹ13 روپے 48 پیسے میں پڑتے تھے، 100 سے اوپر 50 یونٹ پر صارف سے فی یونٹ 18 روپے 58 پیسے وصول کیے جاتے تھے لیکن اب 150 یونٹ ماہانہ خرچ والے صارفین سے مجموعی طور پر  18 روپے 58 پیسے فی یونٹ وصول کیے جارہے ہیں۔

 اس کے علاوہ ماہانہ 201سے 300 فی یونٹ ریٹ 21 روپے 47پیسے ہے، ماہانہ 400 یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ ریٹ 24 روپے 63 پیسے بنتا ہے، ماہانہ 500 یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ قیمت 26 روپے ہے،  ماہانہ 600 یونٹ استعمال پر فی یونٹ قیمت 27 روپے ہے، ماہانہ 700 یونٹ استعمال پر فی یونٹ ریٹ 27 روپے 65 پیسے ہے، ماہانہ 700 یونٹ سے زائد استعمال پر فی یونٹ نرخ 31 روپے 12 پیسے لاگو ہوتا ہے۔

کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین ایسے گھریلو صارفین کو کہا جاتا ہے  جو گزشتہ 6 ماہ کے دوران مسلسل 200  سے کم یونٹ استعمال کر رہے ہوں۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران اگر کوئی صارف 200 یونٹ کی حد پار کرلے تو وہ پروٹیکٹڈ صارف کی فہرست سے نکل جائے گا اور اسے سلیب بینیفٹ کا ریلیف نہیں ملے گا جب کہ دوبارہ  پروٹیکٹڈ صارف بننے کے لیے ضروری ہے کہ مسلسل 6 ماہ تک اس کا بجلی کا خرچ 200 یونٹ تک محدود رہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM