ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

 مرنے کے خوف پر قابو پالیا،دوبارہ لانگ مارچ میں جانے کیلئے بیتاب ہوں:عمران خان

ویب ڈیسک
26 Nov, 2022

26 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
26 Nov, 2022

26 نومبر ، 2022

 مرنے کے خوف پر قابو پالیا،دوبارہ لانگ مارچ میں جانے کیلئے بیتاب ہوں:عمران خان

post-title

اسلام آباد:  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میں جب سے آیا تب سے جان کو خطرہ ہے اور اب مرنے کے خوف پر قابو پالیا، حملے کے بعد دوبارہ سے لانگ مارچ جوائن کرنے کیلئے بیتاب ہوں۔

برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے کیونکہ چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا، ملک میں ناانصافی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، راولپنڈی اپنی قوم کیلئے جا رہا ہوں اور جلسے کا مقصد پیغام دینا ہے کہ قوم جاگ گئی ہے اور اسے آزاد کیا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ کو مجھ پر حملے کا ٹی وی سے پتا چلا، اہلیہ کو لگا میں ٹھیک ہوں، انھیں اندازہ نہیں تھا کہ مجھے 3 گولیاں لگی ہیں، قاتلانہ حملے میں بچنا بہت مشکل تھا، خوش قسمتی سے بچ گیا ہوں، قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے اب بھی طاقتور عہدوں پر ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ وزیر آباد میں فائرنگ مجھ پر پہلا قاتلانہ حملہ نہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کے دوران میرے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، پائلٹس نے مجھے بتایا ہیلی کاپٹر کے فیول میں گڑ بڑ کی گئی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ فوری انتخابات کا انعقاد نہیں ہوتا تو مجھے فرق نہیں پڑتا، ہماری مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، ملک بھی میرا اور فوج بھی میری ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ رجیم چینج سازش کی وجہ سے امریکا سے تعلقات نہیں توڑ سکتا، امریکا اور پاکستان کے تعلقات ہمارے لئے بہت اہم ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM