ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

احساسات اور آنسو

فاروق احمد ترجمان ریسکیو پنجاب
25 Jun, 2022

25 جون ، 2022

فاروق احمد ترجمان ریسکیو پنجاب
25 Jun, 2022

25 جون ، 2022

احساسات اور آنسو

post-title

ارے میں اتنا بھی نہیں کھاتی جتنا تم سمجھتے ہو..!!!

........اور ہاں میں اتنی بھی کم مول نہیں کہ مجھے کوڑا کرکٹ میں پھینک دو.

سنو ! جب ستارے ڈوب جاتے ہیں،  تب بیٹیوں سے آنگن جگمگاتے ہیں اور خوشیاں زمیں کا رخ کرتی ہیں تم نے تو شاید محسوس ہی نہیں کیا، جب بابا تھکن سے چور گھر میں داخل ہوتے ہیں، لمس تو بڑی دور کی بات، میرا گیٹ کھولنا اور بے تابی سے اچھلنا کودنا اور گھر والوں کے لاکھ منع کرنے کے باوجود بھاگ کے گیٹ کیطرف بھاگنا، بابا اور بھائیوں کی تکان اتار دیتا ہے۔

تمھیں کم رزق کی فکر تھی، ارے بیٹیاں جس برتن میں ہاتھ ڈال دیں، اللہ اس میں برکت ڈال دیتا ہے اور جس گھر میں بیٹیاں ہوں وہاں اللہ ان خزانوں سے رزق بھیجتا ہے جن میں کبھی کمی نہیں ہوتیارے تم تو مجھے جانتے ہی نہ تھے جب آسمان نہال ہوتا ہے اللہ زمیں پہ بیٹیاں عطا کرتا ہےمیں تو سر تا پا تشکر اور صبر سے گوندھی گئی ہوں میں تو ایک کپڑے میں جینے والی مخلوق ہوں مگر وہ کپڑا احساس اور پیار کا ہوتمھیں تو پتہ ہی نہیں، کیونکہ تمھارے گھر کی روشنی تو کوڑے پہ پڑی تھی، ارے تم کیا جانو جب بھائی اور بابا گھروں سے نکلتے ہیں تو بہنیں سارا سارا دن دعائیں مانگتی ہیں اور یہ دعائیں ہر مصیبت میں انکا حصار بنتی ہیں اور جب تک لوٹ نہ آئیں دعاؤوں کا سلسلہ تھمتا نہیں۔

 تم کیا جانو ہمیں اس کھانے کا ذائقہ اچھا نہیں لگتا اور وہ کھانا ہمارے گلے سے نہیں اترتا جس میں بھائی اور گھروالے شامل نہ ہوںارے مجھے بیٹی کو، نبی مہرباں نے اتنا بلند کیا، کہ کئی دفعہ بیٹی کیلئے چادر بچھا کے درس دیا کہ میں کیا ہوں، کائنات کو بتایا کہ بیٹی کیا ہے مگر تم کیا جانو بیٹی کیا ہے ؟

تم کیا جانو جب بیٹیاں ہنستی ہیں تب ہوائیں گنگناتی ہیں، دکھ وہاں سے ہوا ہوجاتے ہیں اور رزق کی فراوانی ہوتی ہے مگر جب بیٹیاں روتی ہیں تو آسماں بھی روتا ہےتمھیں کیا معلوم جب چاند، ستارے اور جگنوؤں کی روشنی مانند پڑتی ہے تو زمیں زادوں کے گھر بیٹیوں سے روشن ہوتے ہیںتم اس قابل ہی نہیں تھے میں تمھارے گھر رہتی، میرے لیے میرا اللہ ہی کافی ہے۔

آج ندیم پارک، عامر روڈلاہور کے ویران پارک، کوڑے کرکٹ میں ایک نومولود کو کوئی پھینک کے چلا گیا ریسکیو نے اسے ریسکیو کرتے ہوئے فرسٹ ایڈ دے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا ہے، الحمداللہ بچی بالکل ٹھیک اور صحت مند ہے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM