ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

پاکستان میں چین سے نئے کورونا ویرینٹ آنے کا خطرہ

ویب ڈیسک
24 Dec, 2022

24 دسمبر ، 2022

ویب ڈیسک
24 Dec, 2022

24 دسمبر ، 2022

پاکستان میں چین سے نئے کورونا ویرینٹ آنے کا خطرہ

post-title

بیجنگ :  چین میں پھیلنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ کا پاکستان میں بھی آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) حکام کا کہنا ہے کہ چین میں لاک ڈاؤن کھلنے اور فری ٹریولنگ سے پاکستان میں کورونا کا نیا ویرینٹ آنے کا خطرہ ہے لیکن پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویرینٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل طور پر  تیار ہے۔

این سی اوسی حکام کے مطابق ماضی میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ آئے جنہیں بروقت کارروائی سے کنٹرول کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ انسداد کورونا ویکسین لگنے کے باعث اب خطرہ کم ہے، پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 90 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہے جبکہ 95 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

یاد رہے کہ چین میں ایک مرتبہ پھر کورونا کی وبا تیزی سے پھینے کے بعد ماہرین صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ دسمبر 2022 کے اختتام تک وہاں متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 25 کروڑ تک ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی وبا تین سال قبل دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہوئی تھی، تاہم رواں سال کے آغاز تک دنیا بھر میں اس میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM