ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

نئی الیکٹرک گاڑی جسے ایک ہفتے تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں

ویب ڈیسک
16 Jun, 2022

16 جون ، 2022

ویب ڈیسک
16 Jun, 2022

16 جون ، 2022

نئی الیکٹرک گاڑی جسے ایک ہفتے تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں

post-title

02 پہیے والی موٹر سائیکل چلانا پسند نہیں بلکہ گاڑی لینا چاہتے ہیں؟

اگر ہاں تو مائیکرو لینو نامی گاڑی ضرور پسند آئے گی جو موٹرسائیکل اور گاڑی کا امتزاج ہے۔

سوئٹزر لینڈ کی ایک کمپنی مائیکرو موبیلٹی کی تیار کردہ اس چھوٹے سائز کی الیکٹرک گاڑی کو باضابطہ طور پر تو متعارف نہیں کرایا گیا مگر ابھی بھی اسے 30 ہزار افراد نے ریزرو کرا لیا ہے۔

اس گاڑی میں ایک ہی دروازہ ہے اور کمپنی نے بھی اسے موٹر سائیکل اور گاڑی کا امتزاج قرار دیا ہے۔

اس کا حجم ایک روایتی گاڑی سے کم  ضرور ہے مگر فیچرز کار والے ہی ہیں جبکہ اسٹوریج کو بڑھانے کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔

 

اس گاڑی کا وزن محض 535 کلو گرام ہے اور اس میں 2 افراد سفر کرسکتے ہیں۔

سنگل چارج پر یہ گاڑی 230 کلومیٹر (اس کا انحصار آپ کے پاس موجود ورژن پر ہوگا) تک 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکے گی اور شہروں میں سفر کے لیے اسے مثالی قرار دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اوسط استعمال پر اس گاڑی کو ایک ہفتے تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
 

اسے کلاس ایل 7 ای وہیکل قرار دیا گیا ہے یعنی تیکنیکی طور پر یہ کواڈر سائیکل ہے مگر اسے کامپیکٹ گاڑی کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ یہ ہر موسم کی شدت کا مقابلہ کرنے والی سب سے مستحکم گاڑی ہے۔اس گاڑی کو سب سے پہلے سوئٹزر لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے بعد دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔

اس کی قیمت 13 ہزار 400 ڈالرز (27 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM