ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

نیا ڈکلیئریشن آئے گا، پرویز الٰہی آج وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے: رانا ثنا

ویب ڈیسک
21 Dec, 2022

21 دسمبر ، 2022

ویب ڈیسک
21 Dec, 2022

21 دسمبر ، 2022

نیا ڈکلیئریشن آئے گا، پرویز الٰہی آج وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے: رانا ثنا

post-title

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے نئے ڈکلیئریشن کے بعد چوہدری پرویز الٰہی آج وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب 4 بجے کے بعد نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے، نئے ڈکلیئریشن کے مطابق پرویز الٰہی وزیراعلی نہیں رہیں گے، گورنر پنجاب،وزیراعظم کو گورنر راج لگانے کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی مبینہ آڈیو سے متعلق سوال پر وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جو آڈیو ہے یہ حقیقت ہے، عمران خان کی ویڈیو بھی موجودہیں جو آڈیو میں ہے وہ ویڈیو میں ہے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا گورنر پنجاب نے آئین کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے، گورنر نے اعتماد کے ووٹ کے لیے آج 4 بجے تک اجلاس بلانے کا کہا ہے، گورنر کا طلب کردہ اجلاس چار بجے ہی ہونا ہے گیارہ بجے نہیں ہونا، گورنر کی نئی ڈکلیئریشن کے بعد پرویز الہٰی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالت سے پرویز الہٰی کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا جبکہ اسپیکر کی رولنگ کی ہمیں ضرورت نہیں ہے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل نہیں کر رہی، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی بڑھ رہی ہے اس کی وجہ صوبائی حکومت ہے کیونکہ خیبر پختونخوا حکومت اپنی ذمہ داریاں ادانہیں کررہی۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے لیے ہمارے امیدوار حمزہ شہباز ہیں لیکن پارٹی فیصلہ کرے گی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM