ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

’پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج سے شروع ہوچکا‘

ویب ڈیسک
21 Nov, 2022

21 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
21 Nov, 2022

21 نومبر ، 2022

’پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج سے شروع ہوچکا‘

post-title

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ 25 نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا عمل مکمل ہوجائے گا، سینئرموسٹ 5 یا 6 نام آئیں گے ان ہی میں سے فائنل ہوجائےگا۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج سے شروع ہوچکا ہے، انشا اللہ جلد  تمام تر آئینی تقاضوں کے مطابق تکمیل ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سمری وزیراعظم ہاؤس ابھی تک نہیں آئی، کل یا پرسوں تک آرمی چیف کے تقرر کی سمری آجائے گی،  جب سمری آئے گی تو ساتھ میں ڈوزیئربھی آئے گا، سمری وزارت دفاع سے آئندہ ایک دو روز میں بھجوا دی جائے گی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کی تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے لہٰذا جب سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہوگی جب کہ 25 نومبرتک آرمی چیف کی تقرری کا عمل ہوجائے گا، سینئرموسٹ 5 یا 6 نام آئیں گے ان ہی میں سے فائنل ہوجائےگا، فی الحال اس وقت تک اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں، ان سے ملاقات میں موجودہ حالات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM