ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) نے نیسپاک کو میگا ڈویلپمنٹ/ترقیاتی پراجیکٹس تفویض کر دیے

ویب ڈیسک
09 Nov, 2022

09 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
09 Nov, 2022

09 نومبر ، 2022

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) نے نیسپاک کو میگا ڈویلپمنٹ/ترقیاتی پراجیکٹس تفویض کر دیے

post-title

حکومت پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کو وسعت دینے اور ایوی ایشن کا نیا مرکز بننے کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی موجودہ پالیسی کی روشنی میں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے ملک کی صف اول کی کنسلٹنگ فرم نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ (نیسپاک) کو اہویشن سیکٹر کےمندرجہ زیل میگا ترقیاتی منصوبے تفویض کردیے:

1. بیگم نصرت بھٹو (BNB) سکھر ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کا درجہ دینے کے لئے اپگریڈیشن اورتوسیع اور بڑے وائیڈ باڈی ہوائی جہازوں کے لیے تمام متعلقہ سہولیات کی فراہمی۔2. علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر مسافر ٹرمینل بلڈنگ اور متعلقہ انفراسٹرکچر سہولیات کی توسیع اور تزئین و آرائش کے لیے ڈیزائن اور تعمیرات کی نگرانی۔3. اسلام آباد میں ایوی ایشن ٹاور کی تعمیر۔کنسلٹنسی کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کی رسمی تقریب 09 نومبر 2022 کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر منعقد ہوئی۔

 تقریب میںوفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایویشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ اور نیسپاک کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود نے شرکت کی۔سکھر اور لاہور ایئرپورٹ منصوبوں کے لئےمعاہدے پر (پی سی اے اے) کی جانب سےڈائریکٹر پی اینڈ ڈی جناب وی۔ایس۔ سوڈھا اور نیسپاک کی جانب سےجی ایم اور سربراہ نیسپاک کراچی ڈویژن جناب محمد فاروق نے دستخط کئے۔ جبکہ اسلام آباد میں ایویشن ٹاور منصوبہ کے لئے جی ایم اور نیسپاک اسلام آباد ڈویژن جناب دانش رضا نے دستخط کئے۔

 معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد ایم ڈی نیسپاک کی جانب سے وزیر ہوا بازی کو (بی این بی) سکھر ایئرپورٹ منصوبے کی صورتحال کے بارے میں ایک مختصر پریزنٹیشن دی گئی۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی کو بریفنگ دیتے ہوئے توسیعی منصوبے کے نمایاں خدوخال پیش کیے گئے جن میں رن وے اور ٹیکسی وے کی توسیع، ایپرن اور ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ اور معاون سہولیات کے بارے میں بتایا گیا۔ پریزنٹیشن کے مطابق، نئی ٹرمینل بلڈنگ اور ایئر سائیڈ سہولیات اگلے 20 سالوں کے لیے کوڈ (ای) ایئر کرافٹ (بوئنگ 777) کی ضروریات کو پورا کریں گی۔ مقامی آبادی کی بین الاقوامی مقامات تک رسائی کے علاوہ، ہوائی اڈہ علاقے کی مقامی دستکاری، تازہ سبزیوں اور پھلوں کو مشرق وسطیٰ کے قریبی ممالک کو برآمد کرنے کی ضرورت کو بھی پورا کرے گا۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے نیسپاک کی کاوشوں کو سراہا اور (پی سی اے اے) اور (نیسپاک) کو ہدایت کی کہمنصوبہ بندی، ڈیزائن اور بولی کا مرحلہ 6 ماہ میں مکمل کریں اور آئندہ 24 ماہ کی تخمینہ مدت میں تعمیراتی سرگرمیاں مکمل کریں۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) نے جناح ایونیو بلیو ایریا اسلام آباد میں 38 منزلہ بلند آفس/کمرشل ٹاور تعمیر کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ پی سی اے اے ٹاور اسلام آباد کی پہلی اونچی عمارت ہوگی جو جدید ترین سہولیات سے آراستہ ایک شاندار عمارت ہوگی۔ اس ٹاور میں PCAA کے مختلف ڈائریکٹوریٹ اور برانچز کے ساتھ ساتھ ایئر لائن کارپوریٹ دفاتر، ایئرلائن بکنگ سینٹرز، بزنس سینٹرز، سیمینار اور کانفرنس ہال، میڈیا سینٹرز، مالیاتی ادارے اور بینک، تفریحی سہولیات بشمول ایوی ایشن سائنس میوزیم، آرٹ گیلری، صحت اور فٹنس سنٹر، انڈور کھیلوں کی سہولیات، بیبی ڈے کیئر سنٹر، فوڈ کورٹس اور ہوٹل/رہائش کی سہولیات وغیرہ۔

 عمارت میں PCAA کے مختلف کیڈرز کے دفاتر ہوں گے اور یہ تقریباً 850,000 مربع فٹ کے رقبے پر محیط ہوں گے جس کی متوقع پروجیکٹ لاگت تقریباً 14 ارب روپے ہے۔ پی سی اے اے ٹاور ایک گرین بلڈنگ پروجیکٹ ہے جس کا مقصد پائیداری، پانی اور توانائی کی بچت، ماحول دوست ڈیزائن کے ساتھ ساتھکم کاربن اخراج یا کاربن فوٹ پرنٹ کے مقصد کو بھی حاصل کرنا ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM