ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

شادی میں نشے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئی تھی: نیتو کپور کا انکشاف

ویب ڈیسک
25 Jun, 2022

25 جون ، 2022

ویب ڈیسک
25 Jun, 2022

25 جون ، 2022

شادی میں نشے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئی تھی: نیتو کپور کا انکشاف

post-title

 

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی والے دن اپنے پھیروں کے وقت نشے کی حالت میں تھیں جس کی وجہ  سے وہ بے ہوش ہوگئی تھیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں نیتو کپور نے اپنی شادی والے دن کی کچھ یادیں تازہ کیں جس میں انہوں نے رشی کپور اور اپنے ساتھ پیش آئے دلچسپ واقعے کا بھی تذکرہ کیا۔

نیتو کپور نے بتایا کہ ہماری شادی پر بہت زیادہ مہمان آگئے تھے، کئی ایسے لوگ تھے جنہیں ہم نے بلایا بھی نہیں تھا، اس کے علاوہ کئی جیب کترے شادی میں گھسے جو کہ بالکل تیار تھے، ہمیں لگا وہ مہمان ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی جانب سے ہمیں تحائف بھی دیے گئے، جب ہم نے ان تحفوں کو کھولا تو اس میں پتھر اور جوتے تھے جسے دیکھ کر ہمیں بے انتہا حیرت ہوئی لیکن ساتھ ہی عجیب سا محسوس ہوا۔

نیتو کپور نے مزید بتایا کہ میں اور رشی شادی والے دن لوگوں کا ہجوم دیکھ کر گھبراگئے، بارات آنے سے قبل گھوڑی پر بیٹھتے ہوئے رشی کپور بے ہوش ہوگئے تھے جس کے کچھ دیر بعد وہ ہوش میں آئے، بعد میں جب شادی کی تقریب کا آغاز ہوا تو ہم نے خود کو پرسکون رکھنے کے لیے شراب پی لی۔

انہوں نے کہا کہ پھیرے لیتے وقت میں نشے کی حالت میں تھی اور اس وقت بے شمار لوگ تھے، اسی لیے بے ہوش ہوکر گر پڑی جس کے بعد مجھے ہوش میں لایا گیا اور ہماری شادی مکمل ہوئی۔

واضح رہے کہ نیتو کپور اور آنجہانی اداکار رشی کپور کی شادی  1980 میں ہوئی تھی۔حال ہی میں 24 جون کو نیتو کپور کی نئی فلم 'جُگ جُگ جیو ریلیز کی گئی ہے جس میں انیل کپور سمیت کیارا اڈوانی، ورون دھون اور منیش پول شامل ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM