ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین کا احتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

ویب ڈیسک
26 Nov, 2021

26 نومبر ، 2021

ویب ڈیسک
26 Nov, 2021

26 نومبر ، 2021

نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین کا احتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

post-title

کراچی میں نسلہ ٹاور گرانے کےخلاف متاثرین اور بلڈرز  نے جمعہ کو احتجاج کیا۔ احتجاج میں شدت آنے کے بعد پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ مظاہرین کی طرف سے نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کے کام کو رکوانے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس حرکت میں آئی اور مظاہرین کے خلاف ایکشن شروع کر دیا۔ بعدازاں پولیس نے مظاہرین کو احتجاج کے لیے شاہراہ فیصل نہ جانے دیا۔ مظاہرے کے باعث شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی لیکن بعد میں مظاہرین کو منتشر کرکے شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔ پولیس کی بھاری نفری اور رینجرز موقع پرموجود ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نسلہ ٹاور کو غیرقانونی قرار دیکر گرانے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ ٹاور کو گرانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کمشنر کراچی کو ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کی عمارت گراکرعدالت میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM