ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

امریکی سپیکر نینسی پیلوسی کا عہدے سے دستبرداری کا اعلان

ویب ڈیسک
18 Nov, 2022

18 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
18 Nov, 2022

18 نومبر ، 2022

امریکی سپیکر نینسی پیلوسی کا عہدے سے دستبرداری کا اعلان

post-title

واشنگٹن:  تقریباً دو دہائیوں تک امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی قیادت کرنے والی نینسی پیلوسی نے اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

خیال رہے کہ 82 سالہ نینسی کانگریس میں سب سے طاقتور ڈیموکریٹ اور ایوان نمائندگان کی سپیکر کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون سیاستدان ہیں۔

تاہم اپنے اعلان میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ کانگریس کے ایوان زیریں میں اپنے انتخابی حلقے کیلیفورنیا کی نمائندگی جاری رکھیں گی۔

نینسی پیلوسی کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب وسط مدتی انتخابات کے بعد ریپبلکنز کے ایوان کا کنٹرول واپس لینے کا امکان ہے۔

ریپبلکن کیون میکارتھی نے نئی کانگریس میں سپیکر کے لیے پارٹی کی نامزدگی جیت لی ہے اور امکان ہے کہ وہ پیلوسی کی جگہ لیں گے۔

پیلوسی نے جمعرات کو چیمبر میں ایک بیان میں کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کسی دن میں ہوم میکر سے ہاؤس سپیکر تک جاؤں گی، میں اگلی کانگریس میں ڈیموکریٹک قیادت کے لیے دوبارہ انتخاب کی کوشش نہیں کروں گی، ایک نئی نسل کے لیے ڈیموکریٹک کاکس کی قیادت کرنے کا وقت آگیا ہے۔

پیلوسی جنوری تک سپیکر کے طور پر کام کریں گی جب تک نئی کانگریس اقتدار سنبھالے گی اور وہ اپنی ایوان کی نشست پر جنوری 2025 تک برقرار رہیں گی جس پر انہوں نے پہلی بار 1987 میں کام شروع کیا تھا۔

نیویارک کے کانگریس مین حکیم جیفریز سے بڑے پیمانے پر توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایوان میں اعلیٰ ڈیموکریٹک قیادت کا عہدہ سنبھالیں گے، جس سے وہ امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام کانگریسی رہنما بن جائیں گے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM