ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

شجاع آباد:بڑا بھائی ہی چھوٹے بھائی کا قاتل نکلا

ویب ڈیسک
18 Jun, 2022

18 جون ، 2022

ویب ڈیسک
18 Jun, 2022

18 جون ، 2022

شجاع آباد:بڑا بھائی ہی چھوٹے بھائی کا قاتل نکلا

post-title

شجاع آباد(عتیق الرحمن) موضع سرائے کے علاقے میں ایک ماہ قبل جائیداد کے تنازعہ پر قتل کا پولیس نے سراغ لگا لیا،ملزم مقتول کا حقیقی بھائی نکلا ملزم غلام یاسین کا اعتراف جرم , پولیس نے گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کردی  

 ایک ماہ قبل موضع سرائے کے علاقے میں ہونے والے اندھے قتل کا سراغ مل گیا حقیقی بھائی ہی چھوٹے بھائی کا قاتل نکلا  ۔

تھانہ صدر پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل کھیتوں سے تشدد شدہ گردن کٹی لاش ملی تھی جس کی شناخت مقتول 40 سالہ عبدالحبیب کے نام سے ہوئی جو کھیتوں میں پانی لگانے گیا اور واپس نہ لوٹا ۔

اہل خانہ کی جانب سے 15 پولیس کو اطلاع دی گئی تو تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر پورسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

 تھانہ صدر میں نامعلوم  ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کر دیا گیا واقع کی تحقیقات اور ارد گرد کے علاقوں سے بیان قلمبند کرنے کے بعد دوران تفتیش انکشاف ہوا اور بڑے بھائی غلام یاسین نے گھریلو اور جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی مقتول 40 سالہ عبدالحبیب کو کسی مار کر تشدد کے بعد قتل کا کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ۔

تھانہ صدر پولیس نےملزم غلام یاسین کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM