ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

منڈی بہاء الدین پولیس اندھے قتل کا سراغ لگا لیا

ویب ڈیسک
18 Jun, 2022

18 جون ، 2022

ویب ڈیسک
18 Jun, 2022

18 جون ، 2022

منڈی بہاء الدین پولیس اندھے قتل کا سراغ لگا لیا

post-title

ڈی پی او منڈی بہاء الدین انور سعید کنگرا نے ڈی ایس پی سرکل پھالیہ ملک عدنان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہہ قادر آباد کے علاقے کوٹ ہست کے رہائشی خالد رانجھا نے پانچ ماہ قبل کھیتی باڑی کیلئے جسووال کے رہائشی ارشد مجاہر کو مہاجر رکھا تھا۔

منڈی بہاء الدین کی پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے قتل کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

انہوں نے کیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد ارشد مہاجر بیوی اور اپنے ساتھیوں کی مدد سے 20 لاکھ مالیت کے مال مویشی ٹرک میں ڈال کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے خالد رانجھا کے بھائی کی ارشد مہاجر سے تلخ کلامی ہوگئی اور بات تشدد تک جا پہنچی۔ ارشد نے مشتعل ہوکر رات کی تاریکی میں اپنی بیوی اور ساتھیوں کی مدد سے خالد رانجھا کے ہاتھ پائوں باندھ کر اسے قتل کر دیا اور لاش کو درخت سے لٹکا دیا تھا۔

ایس ایچ او عمران شفیو کی سربراہی میں ایک ٹیم نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں دریائے راوی کے بیلہ سے ارشد مہاجر اور اس کی بیوی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ جبکہ پولیس نے سی آئی اے کی مدد سے فروخت کئے گئے مال مویشی بھی برآمد کر لئے ہیں۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM