ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

مسلمان ہونے پر فخر ہے: بھارتی اداکارہ

ویب ڈیسک
20 May, 2022

20 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
20 May, 2022

20 مئی ، 2022

مسلمان ہونے پر فخر ہے: بھارتی اداکارہ

post-title

2018 میں اسلام قبول کرنے والی بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ نے مسلمان ہونے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے، بطور مذہب اسلام کا انتخاب مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا ، یہ ایک ایسا فیصلہ تھا جسے میں نے اپنی مرضی سے کیا جس پر میں بہت خوش ہوں لہٰذا اس فیصلے کے مشکل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اسلام قبول کرنے کے بعد دیپیکا ککڑ سے فائزہ نام رکھنے والی اداکارہ نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے لیکن کب اور کیوں کیا میرے خیال میں میڈیا پر یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ دیپیکا ککڑ 2018 میں بھارتی ڈرامہ سیریل سسرال ثمر کے کو اسٹار شعیب ابراہیم سے شادی سے قبل دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی تھی، مسلمان ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنا نام بھی دیپیکا سے فائزہ میں تبدیل کرلیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے فیصلے پر میری فیملی نے میرا ساتھ دیا اور میرا ارادہ کسی کو تکلیف دینے کا نہیں تھا، میری زندگی کا ایک خاص حصہ بہت نجی ہے جہاں میں  کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرسکتی۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM