ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ملکہ برطانیہ کی وفات پر پاکستان میں یوم سوگ، پرچم سر نگوں

ویب ڈیسک
12 Sep, 2022

12 ستمبر ، 2022

ویب ڈیسک
12 Sep, 2022

12 ستمبر ، 2022

ملکہ برطانیہ کی وفات پر پاکستان میں یوم سوگ، پرچم سر نگوں

post-title

اسلام آباد: (اے پی این این )  ملکہ برطانیہ کی وفات پر برطانوی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج پاکستان میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں آج ملکہ برطانیہ کی وفات پر یوم سوگ منا یا جا رہا ہے، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سر نگوں ہے۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد وزارت خارجہ کی تجویز پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں یوم سوگ منانے کی منظوری دی تھی۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانوی ہم منصب لز ٹرس کو ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر تعزیتی خط بھی لکھا تھا، اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن آمد پر وزیر اعظم نے ملکہ الزبتھ دوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہائی کمیشن میں رکھی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے تھے۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں، ان کی عمر 96 سال تھی، برطانوی حکومت کی جانب سے ملک میں دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔

ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی، ملکہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ویسٹ منسٹر ایبی پر ادا کی جائیں گی، ملکہ کی آخری رسومات کے وقت دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جس کے بعد ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM