ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ٹریننگ کالج نے 14 گولڈ میڈل جیت کر بیسٹ زون کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک
11 Mar, 2022

11 مارچ ، 2022

ویب ڈیسک
11 Mar, 2022

11 مارچ ، 2022

ٹریننگ کالج نے 14 گولڈ میڈل جیت کر بیسٹ زون کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

post-title

 انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام غنی نے گیارھویں سالانہ سپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب جس کا انعقاد ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں کیا گیا میں ا پنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں انسانی زندگی کی  ترقی اور نشوو نما میں مثبت کردار ادا کرتی ہیں  ایک صحت مند دماغ ایک صحت مند جسم میں ہی پایا جاتا ہے اور کھیل انسانی سوچ کے درست سمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی خالد محمود، ایڈیشنل آئی جی انکسار خان افغان، کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم،ڈی آئی جی موٹرویز مظہر الحق کاکاخیل،  ڈی آئی جی سنٹرل محمد سلیم،ڈی آئی جی ملک یوسف، ایس ایس پی حشمت کمال   اور موٹروے پولیس کے دیگر سینیر افسران بھی اس موقع میں پر موجود تھے۔ہفتہ بھر جاری رہنے والے سپورٹس فیسٹول میں آٹھ زونز کی ٹیموں نے کرکٹ، فٹبال، والی بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، جیولین تھرو، شطرنج اور ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں شرکت کی۔ٹریننگ کالج نے 14 گولڈ میڈل جیت کر بیسٹ زون کا ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے اپنے نام کیا

WhatsApp Image 2022-03-11 at 4.52.19 PM
 

اختتامی تقریب میں ٹریننگ کالج  رسہ کشی  کی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کرکے پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی اور مہمان خصوصی کی موجودگی میں ہونے والے فائنل میچ میں موٹروے زون کو ہرا کر اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی نے کہا کہ موٹروے پولیس اپنی ایمانداری، خوش اخلاقی اور بر وقت مدد کے زریں اصولوں کی وجہ سے پوری دنیا میں اپنی پہچان رکھتی ہے۔ انسانی وسائل کی ترقی کسی بھی ادارے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے جبکہ کھیل اس کی نشوونما میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل اداروں میں مثبت مقابلوں کے رجحان کو  ترویج دیتے ہیں۔کھیلوں کی سرگرمیاں برداشت، ٹیم ورک اور جیت کے جذبے کو فروغ دینے کا ماحول پیدا کرتی ہیں۔آئی جی موٹروے نے افسران کو نصیحت کی کہ وہ اس جذبہ کو اپنے عملی میدان میں بروئے کار لائیں تا کہ محکمہ کی بہتر خدمت کی جا سکے۔مقام بنانا آسان ہے لیکن اس کو برقرار مشکل کام ہوتا ہے  ۔انہوں اس موقع سالانہ فیسٹیول میں خواتین کی شرکت کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔آئی جی موٹروے انعام غنی نے جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ قومی کھیلوں میں  موٹر وے پولیس کی ٹیم کی  شرکت کو بھی یقینی بنائیں گئیں۔ اور کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کو کامیاب فیسٹیول کا اہتمام کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔ آئی جی موٹروے پولیس نے کمانڈنٹ ٹریننگ کالج  ڈی آئی جی محبوب اسلم کو گیارھویں سپورٹس فییسٹیول کا بیسٹ زون ہونے پر بھی مبارکباد دی۔   ڈی آئی جی محبو ب اسلم نے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد فورس کے مورال کو بلند کرنے کے لئے نہائت ضروری ہے اور انہوں نے عہد کیا کہ وہ اس سالانہ فیسٹیول کے علاوہ بھی مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام کرتے رہیں گے۔ تقریب کے اختتام پر آئی جی موٹروے پولیس نے جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اورٹریننگ کالج  جو کے پورے سپورٹس فیسٹیول میں 14  گولڈ میڈل حاصل کر کے بیسٹ زون قرار پایا اور چیمپین ٹرافی حوالے کی۔

می
 

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM