ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

سیلاب زدہ علاقوں میں مچھروں کی یلغار، صوبوں نے پاک فوج سے 'مچھرکش ہتھیار حاصل کر لیا

ویب ڈیسک
12 Oct, 2022

12 اکتوبر ، 2022

ویب ڈیسک
12 Oct, 2022

12 اکتوبر ، 2022

سیلاب زدہ علاقوں میں مچھروں کی یلغار، صوبوں نے پاک فوج سے 'مچھرکش ہتھیار حاصل کر لیا

post-title

سیلاب زدہ علاقوں میں مچھروں کی یلغار کے پیش نظر سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے پاک فوج سے 'حیاتیاتی مچھرکش ہتھیار حاصل کر لیا ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق موسکل نامی مچھرکش کیمیکل پاک فوج کی ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن (ڈیسٹو) نے تیار کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موسکل کیمیکل زمین میں پائے جانے والے قدرتی جراثیم پر مشتمل ہے جو کہ مچھروں کے لاروا کا خاتمہ کرتے ہیں، پاک فوج اس کیمیکل کو کامیابی کے ساتھ مچھر کش آپریشنز میں استعمال کر چکی ہے۔

302709_3643002_updates
 

  حکام کا بتانا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے پاک فوج کے ذیلی ادارے ڈیسٹو سے کئی ٹن موسکل کیمیکل خرید لیا ہے، یہ جراثیم دیگر ممالک میں بھی مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق موسکل انسانوں کے لیے محفوظ اور ڈریپ سے منظور شدہ ہے اور سندھ اور بلوچستان کے حکام کو مچھر کش کیمیکل استعمال کرنے کی خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM