ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

شوگر کمیشن کے انکشاف کے بعد مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک
15 Jun, 2022

15 جون ، 2022

ویب ڈیسک
15 Jun, 2022

15 جون ، 2022

شوگر کمیشن کے انکشاف کے بعد مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

post-title

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کامقدمہ درج کرلیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔

  ایف آئی اے لاہور نے مونس الٰہی اور دیگر کے خلاف 720 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا  ہے جب کہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان نواز بھٹی اور مظہر عباس کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کامقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(ق) لیگ کے رہنما کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز 2 سال قبل ہوا،  ان کے خلاف شوگر کمیشن نے منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا تھا جب کہ مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی رپورٹ پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق کیس میں گرفتار ملزمان نواز بھٹی سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کا بھتیجا جب کہ ملزم مظہر عباس چپڑاسی ہے، محمد خان بھٹی کے بھتیجے واجد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM