ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کی اہم تجاویز

ویب ڈیسک
04 Jun, 2022

04 جون ، 2022

ویب ڈیسک
04 Jun, 2022

04 جون ، 2022

مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کی اہم تجاویز

post-title

موجودہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اہم تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی، صوبائی وزرا، مشیر، معاونین، آفیسرز، گریڈ 19 سے اوپر کے بیوروکریٹس کی مراعات میں پچاس فیصد کمی کرنی ہوگی۔

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صوتحال گذشتہ نااہل، نالائق اور ناجائز حکومت کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے۔ عوام اور حکومت کو مل کر مہنگائی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ججز، جرنیلوں، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سمیت ہر طبقہ فکر کو قربانی دینی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کا احساس ہے، مگر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنا مجبوری ہے۔ اپوزیشن آج عوام کا سوچ رہی ہے۔ کاش آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے دور میں مذاکرات کرتے وقت ان باتوں کا خیال رکھا ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا چکا، اب حکومت کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔ عوام کی طرح حکومتی نمائندوں، افسروں اور اعلی عہدیداروں کو قربانی دینی ہوگی۔


 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM