ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آر پی اوز کانفرنس کا انعقاد

ویب ڈیسک
29 Jul, 2022

29 جولائی ، 2022

ویب ڈیسک
29 Jul, 2022

29 جولائی ، 2022

محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آر پی اوز کانفرنس کا انعقاد

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آر پی اوز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔آئی جی پنجاب کی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا حکم تمام مجالس اور عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی اولین ترجیح، مذہبی منافرت اور تفرقہ بازی پر بلا امتیار کاروائی کی جائے۔

آئی جی پنجابلاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی پاسداری اور شر انگیز مواد کی نشر و اشاعت اور تشہیر پر سخت کاروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب تمام مکاتیب فکر کے علماء و مشائخ، کمیونٹی لیڈرز ، تاجر اور سول سوسائٹی کے تعاون سے مذہبی اتحاد و یگانگت کو فروغ دیا جائے۔ آئی جی پنجابفیلڈ افسران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن کمیٹیوں کے فعال کردار کو یقینی بنائیں۔ فیصل شاہکارحساس اور اے کیٹیگری کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کو ہر صورت چار درجاتی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

 آئی جی پنجاب لاہور میں امام بارگاہوں، عاشورہ کے جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات، سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے۔ آئی جی پنجابنویں محرم اور یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں کے روٹس پر کیمروں کی تنصیب ، ڈرون کیمروں سے فضائی مانیٹرنگ کا انتظام بھی کیا جائے۔ آئی جی پنجاب خواتین کی مجالس اور جلوسوں میں لیڈی کانسٹیبلز کے ساتھ لیڈی رضاکاروں سے سکیورٹی اور چیکنگ میں معاونت لی جائے۔ آئی جی پنجابافسران فیلڈ میں نکل کر تمام انتظامات کا خود جائزہ لیں، رات کے اوقات میں گشت میں اضافہ کریں۔ فیصل شاہکارعشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں 9292 جلوس اور 37223 مجالس منعقد ہورہی ہیں۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM