ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

موبائل صارفین ہوشیار!انٹرنیٹ پیکجزمزید مہنگے

مسرت ثمینہ
20 Jan, 2022

20 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
20 Jan, 2022

20 جنوری ، 2022

موبائل صارفین ہوشیار!انٹرنیٹ پیکجزمزید مہنگے

post-title

ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کے بعد چار بڑی موبائل کمپنیوں نے کال اور انٹرنیٹ کے پیکجز مہنگے کر دیے، ہفتہ وار انٹرنیٹ پیکجز 25 روپے تک مہنگے، ماہانہ سپر لوڈ کے پیکجز میں بھی 50 سے 100 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ہفتہ وار آل ان ون پیکج بھی 30 روپے تک مہنگا کر ديا گيا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام سروسز پر 15 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوجانے کے بعد موبائل کمپنیوں نے کالز اور انٹرنیٹ کے پیکجز مہنگے کر دیئے۔منی بجٹ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 10 سے 15 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی تھی جو قومی اسمبلی نے منظور کرلی ہے جس کے بعد موبائل کمپنیوں نے صارفین سے ری چارج پر اضافی ٹیکس وصولی شروع کر دی ہے۔
موبائل کمپنیاں 100 روپے کے ری چارج پر 4 روپے اضافی کٹوتی کر رہی ہیں، 100 روپے والے پریپیڈ کارڈ پر اب صارفین کو 27 روپے 20 پیسے دینے ہونگے جس کے بعد صارفین کو 72 روپے 80 پیسے کا بیلنس کالز اور انٹرنیٹ کیلئے میسر ہوگا۔
اس سے قبل صارفین کو 76 روپے 10 پیسے ملتے تھے، اب ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 13 روپے لیے جا رہے ہیں جبکہ پہلے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 9 روپے 10 پیسے صارفین سے وصول کیے جاتے تھے۔ جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں ٹیکس کی شرح بدستور 19.5 فیصد یا 14 روپے 80 پیسے ہونگے۔
ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کے بعد چار بڑی موبائل کمپنیوں نے کال اور انٹرنیٹ کے پیکجز مہنگے کر دیے، ہفتہ وار انٹرنیٹ پیکجز 25 روپے تک مہنگے، ماہانہ سپر لوڈ کے پیکجز میں بھی 50 سے 100 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ہفتہ وار آل ان ون پیکج بھی 30 روپے تک مہنگا کر ديا گيا ہے۔
ٹیلی کام کمپنیوں کا موقف ہے کہ منی بجٹ میں ٹیکس کے بعد کوئی چارہ نہیں بچا، حکومت نے بجٹ 22-2021 میں ود ہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن شرح میں 2 فیصد اضافہ کرکے 12 فیصد تک کر دیا۔ لہٰذا ہم نے حکومتی ٹیکس کو صارفین پر منتقل کیا، خود سے کوئی ٹيکس عائدنہیںکيا۔
جبکہ پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ بڑی ٹیلی کام کمپنی جاز کے علاوہ باقیوں کو پیکجز ریٹ میں اضافے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سب سے بڑی کمپنی جاز اضافے سے قبل پی ٹی اے سے اجازت لیتی ہے، کمپنیوں نے اجازت لیے بغیر کال اور انٹرنیٹ پیکجز کے نرخ از خود بڑھا دیے ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM