ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

ملکی حالات میں اگلے 48 گھنٹے بہت اہم ہے

ویب ڈیسک
14 May, 2022

14 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
14 May, 2022

14 مئی ، 2022

ملکی حالات میں اگلے 48 گھنٹے بہت اہم ہے

post-title

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹے میں حتمی فیصلے کرکے عوام کو اعتماد میں لے لیں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اتوار تک اس پر بات کرلی جائے گی ۔ سٹیک صرف ہمارے نہیں تمام اتحادی جماعتوں کے ہیں۔ ہم مکمل مشاورت کرکے اسے اتحادیوں کے سامنے رکھیں گے۔ ہم اکیلے فیصلے کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ ہم پر صرف پاکستانی قوم کا دباؤ ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزرا گذشتہ دو دنوں سے لندن میں موجود ہیں۔ اس دورے کا مقصد ملک کو درپیش معاشی اور سیاسی مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کیساتھ مشاورت ہے۔

تاہم لیگی قائدین ابھی تک کسی حتمی فیصلے تک نہیں پہنچے ہیں اور اب خواجہ آصف نے اتوار تک کا ٹائم دیدیا ہے۔

آصف علی زرداری نے واضح کیا ہے کہ فوری انتخابات نہیں کروائے جانے چاہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے بیشتر رہنما بھی اس کے حق میں نظر آتے ہیں لیکن پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک جلسے میں کہا تھا کہ ہمیں عمران خان کا چھوڑا ہوا گند صاف نہیں کرنا چاہیے بلکہ جلد انتخابات کروانے کی طرف جانا چاہیے۔

دورہ لندن ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب سابق وزیراعظم عمران خان جلد الیکشن کروانے کے لئے ملک گیر مہم چلا رہے ہیں۔ ملک کی معاشی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے مطالبات ماننے کے علاوہ بظاہر کوئی راستہ نہیں ہے۔ حکومت بھی ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے اب تک کوئی مؤثر حکمتِ عملی وضع نہیں کر پائی ہے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM