ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری

عیزہ عمران
28 Sep, 2021

28 ستمبر ، 2021

عیزہ عمران
28 Sep, 2021

28 ستمبر ، 2021

ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری

post-title

لاہور:  خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔لاہور سمیت پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں بھی جاری ہیں۔ 
محکمہ صحت پنجاب کے سیکرٹری عمران سکندر کا کہنا ہے کہ زشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 174 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ لاہور سے ڈینگی کے 160 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے گنگارام میں 9، میو ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں 8 آٹھ جبکہ شالیمار ہسپتال میں ڈینگی کے 7 مریض داخل ہیں،اس کے علاوہ لاہور کے ڈاکٹرز ہسپتال، گھرکی ٹرسٹ ہسپتال اور جناح ہسپتال میں 6 ، جبکہ فاطمہ میموریل ہسپتال میں ڈینگی کے 4 تین مریض داخل ہیں۔
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے،اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی میں ہی ڈینگی سے بیمار ہونے والے افراد کی تعداد 78 ہے ۔
ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقے ڈینگی سے زیادہ متاثر ہیں ،اس وقت دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 152 اور شہری علاقوں میں 65 افراد بیمار ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM