ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

27 سالہ سابقہ مِس برازیل انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک
23 Jun, 2022

23 جون ، 2022

ویب ڈیسک
23 Jun, 2022

23 جون ، 2022

27 سالہ سابقہ مِس برازیل انتقال کرگئیں

post-title

 

نامور ماڈل، انفلوئنسر اور سابقہ مس برازیل گلیسی کوریا ٹانسلز کی معمولی سی سرجری کروانے کے بعد انتقال کرگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلیسی نے رواں برس اپریل میں مقامی کلینک سے ٹانسلز کی سرجری کروائی جس کے کچھ دن بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور مسلسل خون بہنے لگا۔

اسی اثنا میں 4 اپریل کا دن ماڈل سمیت ان کے گھر والوں پر پہاڑ بن کر ٹوٹا جب بیک وقت گلیسی کو برین ہیمرج اور دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ قومہ میں چلی گئیں جب کہ 20 جون کو گلیسی کوریا دوران علاج انتقال کرگئیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق ماڈل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گلیسی کوریا نے 2018 میں مس برازیل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، انسٹاگرام صارفین انہیں بطور انفلوئنسر کے جانتے تھے جن کے فولوورز کی تعداد 56,000 سے زیادہ تھی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM