ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

محمد رضوان کی جان بچانے کیلئے ممنوعہ دوا دینے کا معاملہ

ویب ڈیسک
10 May, 2022

10 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
10 May, 2022

10 مئی ، 2022

محمد رضوان کی جان بچانے کیلئے ممنوعہ دوا دینے کا معاملہ

post-title

پی سی بی کے ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال T20 ورلڈ کپ کے دوران قومی کرکٹر محمد رضوان کی زندگی بچانے کے لئے انہیں ممنوعہ دوا دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان T20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے دو روز قبل رضوان کو سینے میں شدید انفیکشن ہوا تھا۔ اس میچ کے لئے معجزانہ طور پر بروقت صحتیاب ہونے سے قبل رضوان نے (آئی سی یو) میں دو راتیں گزاری تھیں۔

محمد رضوان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر سہیر زین العابدین کا کہنا تھا کہ جب ان کو ہسپتال لایا گیا تو ان کے سینے میں شدید تکلیف تھی۔ ان کو فوری طور پر چیک کیا گیا کہ کہیں یہ دل کا دورہ تو نہیں لیکن محمد رضوان کے گلے میں شدید درد اور انفیکشن کی وجہ سے ان کی سانس رک چکی تھی اور کھانے کی نالیاں سکڑ گئی تھیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے ڈاکٹر نجیب نے بابر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور بتایا تھا کہ رضوان دو روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ وہ آئی سی یو میں تھے لیکن کسی کو آگاہ نہیں کیا گیا کہ ٹیم کا مورال کم نہ ہو۔ ناقابل یقین طور پر میچ سے قبل رضوان صحتیاب ہو کر فٹ قرار پائے۔

سُپر 12 مرحلے کے پانچوں میچز کے علاوہ سیمی فائنل میں بھی قوم کو مایوس نہ کرنے والے رضوان نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر67 رنز سکور کیے تھے تاہم پاکستان یہ میچ ہار گیا تھا۔

اس میچ کے بعد سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے بھی ٹویٹر پر رضوان کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر موجود تھے۔ شعیب نے کیپشن میں کرکٹر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ یہ شخص آج اپنے ملک کے لئے کھیلا اور بہترین کارکردگی دکھائی۔

اب پی سی بی کے ڈاکٹر نجیب اللہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ممنوعہ چیز کے استعمال کے لئے متعلقہ حکام سے پیشگی اجازت لی گئی تھی۔

ڈاکٹر نجیب اللہ نے محمد رضوان کے ساتھ انٹرویو میں کہ کہ آپ سانس لینے سے قاصر تھے اور مجھے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے آپ کی صحت یابی میں مدد کے لیے وہ دوا لگانے کے لیے اجازت لینی پڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دوا کھلاڑیوں کے لئے ممنوع ہے لیکن چونکہ اس کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن دستیاب نہیں تھا، اس لئے ہمیں اس دوا کو انجیکشن لگانے کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے اجازت لینی پڑی تھی۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM