ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

جنگ مسلط کی گئی تو ہم گھر میں گھس کر ماریں گے: آرمی چیف کا بھارت کو دوٹوک پیغام

ویب ڈیسک
03 Dec, 2022

03 دسمبر ، 2022

ویب ڈیسک
03 Dec, 2022

03 دسمبر ، 2022

جنگ مسلط کی گئی تو ہم گھر میں گھس کر ماریں گے: آرمی چیف کا بھارت کو دوٹوک پیغام

post-title

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بھارت کو دوٹوک پیغام ، کہا اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم گھر میں گھس کر ماریں گے، کسی غلط خیال کی بنیاد پر کسی بھی مِس ایڈونچر کا سامنا مسلح افواج کی مکمل قوت کے ساتھ کیا جائے گا  جسے حوصلہ مند قوم کی حمایت بھی حاصل ہوگی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی تازہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کی اور ان کی پیشہ وارانہ قابلیت اور بلند حوصلے کو سراہا۔

اس موقع پر اپنے خطاب  میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی قیادت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لیا ہے،  پاکستان کی مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

 آرمی چیف نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیں گے، بھارت کبھی اپنےمذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM