ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

مینز کرکٹ سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان،مجموعی طور پر 33 کھلاڑی شامل

ویب ڈیسک
30 Jun, 2022

30 جون ، 2022

ویب ڈیسک
30 Jun, 2022

30 جون ، 2022

مینز کرکٹ سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان،مجموعی طور پر 33 کھلاڑی شامل

post-title

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سال کیلئے مینز سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کر دیا۔

نئے کانٹریکٹ کے مطابق ریڈ اور وائٹ بال کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں جب کہ کپتان سمیت 5 کھلاڑیوں کو ریڈ اور وائٹ بال دونوں فارمیٹ کے کانٹریکٹ مل گئے ہیں۔

 10 کھلاڑیوں کو صرف ریڈ بال اور11 کھلاڑیوں کو صرف وائٹ بال کا کانٹریکٹ ملا ہے۔اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 7 کھلاڑی ایمرجنگ کیٹیگری کا حصہ بنے ہیں۔

بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں طرز کی کرکٹ کے کانٹریکٹ کی اے کیٹیگریز میں شامل ہیں۔

حسن علی ریڈ بال میں بی اور وائٹ بال میں سی کیٹیگری کا حصہ بنے ہیں جب کہ امام الحق کو ریڈ بال میں سی اور وائٹ بال میں بی کیٹیگری ملی ہے۔

بیٹر اظہر علی ریڈ بال کانٹریکٹ کی اے اور فواد عالم بی کیٹیگری میں شامل ہیں جب کہ عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور نعمان علی ریڈ بال کی سی کیٹیگری کا حصہ ہیں۔

Mens
 

ڈی کیٹیگری میں عابد علی، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں جب کہ  فخر زمان اور شاداب خان وائٹ بال کانٹریکٹ کی کیٹیگری اے میں شامل ہیں،  فاسٹ بولر حارث رؤف بی اور محمد نواز کیٹیگری سی کا حصہ ہیں۔

آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی، زاہد محمود اور عثمان قادر کیٹیگری ڈی میں شامل کیے گئے ہیں۔

علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، محمد حارث، محمد حریرہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا ایمرجنگ کانٹریکٹ کا حصہ بن گئے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM