ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

مداح کی حرکت پر مائیک ٹا ئسن سیخ پا، مکے مار کر چہرہ زخمی کردیا

ویب ڈیسک
22 Apr, 2022

22 اپریل ، 2022

ویب ڈیسک
22 Apr, 2022

22 اپریل ، 2022

مداح کی حرکت پر مائیک ٹا ئسن سیخ پا، مکے مار کر چہرہ زخمی کردیا

post-title

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) مدا ح کاجہاز میں دوران سفر مائیک ٹائسن کیساتھ مذاق کرنامہنگا پڑ گیا۔ لیجنڈ باکسر نے طیارے میں ہی مکے مار مار کر اس کا چہرہ بری طرح زخمی کر دیا۔

  واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ سب جانتے ہیں کہ مائیک ٹائسن باکسنگ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے۔ اپنے کیرئیر میں اس ہیوی ویٹ چیمپئن باکسر نے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو زیر کیا تھا۔

  وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جہاز میں بیٹھے ساتھی مسافر کو زبردست مکے مار رہے ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو مائیک رنگ کے باہر کافی پرسکون رہتے ہیں لیکن جہاز کے ساتھی مسافر کی حرکتوں سے وہ سیخ پا ہو گئے۔ 

https://twitter.com/i/status/1517175248960909312


مائیک کے ساتھ جہاز میں سفر کرنے والے اس شخص نے انہیں بار بار ہراساں کیا جس کے بعد مائیک نے مسلسل مکے مار کر اس کا چہرہ بگاڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیک ٹائسن ایک جہاز میں فلوریڈا جا رہے تھے۔ جہاز میں بورڈنگ ہو چکی تھی اور مائیک اپنی سیٹ پر بیٹھے تھے۔ پھر اس کے پیچھے بیٹھے ایک شخص نے ان سے مسلسل بات کرنے کی کوشش کی۔

عام طور پر مداح کسی بھی بڑے شخص کو دیکھ کر ایسا کرتے ہیں۔ لیکن یہ مسافر ایک دم اپنی حد بھول گیا اور اس نے سامنے بیٹھے مائیک کو مسلسل ہراساں کرنا شروع کر دیا ۔

اس شخص کی جانب سے مسلسل ہراساں کئے جانے کے بعد مائیک ٹائسن شدید غصے میں آ گئے اورمکے مار کرخون نکال دیا جبکہ جہاز میں بیٹھے لوگوں نے بیچ بچائو کرایا۔ 
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM