ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی کی شرکت مشکوک

ویب ڈیسک
07 Nov, 2022

07 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
07 Nov, 2022

07 نومبر ، 2022

بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی کی شرکت مشکوک

post-title

بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے اہم کھلاڑی کی شرکت مشکوک ہو گئی۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 9 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔

بھارت کے خلاف اہم ترین میچ میں انگلش ٹیم کو مڈل آرڈر بیٹر ڈیوڈ ملان کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔

انگلش آل راؤنڈر معین علی نے تصدیق کی ہے کہ ڈیوڈ ملان بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ وہ پٹھوں کے کھنچاؤ کی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں۔

ڈیوڈ ملان سری لنکا کے خلاف سپر 12 مرحلے کے میچ میں پٹھوں کے کھنچاؤ کا شکار ہونے کے باعث وکٹ پر ہی لڑکھڑا گئے تھے۔

اس حوالے سے معین علی نے برطانوی میڈیا کو بتایا ہے کہ ڈیوڈ ملان کئی برسوں سے ہمارا اہم کھلاڑی ہے اور ہمیں ان کی انجری کا اندازہ نہیں تھا لیکن جب ان کے اسکین کی رپورٹ آئی تو کہہ سکتا ہوں وہ اچھی نہیں ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM