ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

کراچی: بجلی کی بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاج، ماڑی پور روڈ 20 گھنٹوں سے بند

ویب ڈیسک
28 Jun, 2022

28 جون ، 2022

ویب ڈیسک
28 Jun, 2022

28 جون ، 2022

کراچی: بجلی کی بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاج، ماڑی پور روڈ 20 گھنٹوں سے بند

post-title

 

بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر احتجاج کرنے والے شہریوں پر پولیس نےلاٹھیاں برسائیں اور شیلنگ کی۔بجلی کی بندش پرگزشتہ روز سے ماڑی پور روڈ پر خواتین اور بچوں سمیت علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں،ماڑی پور روڈ 20 گھنٹوں سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔

 انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور بجلی کی فراہمی تک احتجاج ختم کرنےسے انکار کردیا۔

پتھراؤ کے بعد پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی،مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔مظاہرین کے پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ پولیس نے 4 افراد کو گرفتارکرلیا۔

اے ایس پی عاطف امین کا کہنا ہے کہ ماڑی پور روڈ حب چوکی سے شہر کو جوڑنے والی مرکزی سڑک ہے، صبح 4 بجے بھی مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی، مظاہرین کے مطالبے پرکے الیکٹرک سے تحریری معاہدہ بھی کروایا گیا، جب معاملات طے پاگئے تو مظاہرین میں دھڑے بن گئے۔

اے ایس پی کا کہنا ہےکہ ٹریفک میں پھنسے لوگوں سے کچھ افراد نے لوٹ مار بھی کی، لوٹ مار کے دوران ٹرکوں کی چابیاں بھی نکال لی گئیں،  امن و امان کی صورت حال خراب ہونے پر مظاہرین کو پیچھے دھکیلا،  بجلی بحال کی جاچکی ہے، مظاہرین مظاہرہ ختم کریں۔

احتجاج کے باعث ملحقہ علاقوں کیماڑی، نیٹی جیٹی پل، ایم ٹی خان روڈ، آئی سی آئی برج پر ٹریفک جام  ہوگیا۔آئی سی آئی برج سے لیاری ایکسپریس وے، ماڑی پور اور سائٹ ایریا جانے والا ٹریفک معطل ہوگیا،گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،مظاہرے سے طلبہ بھی متاثر ہوئے اور روڈ بلاک ہونےکے باعث کئی طالب علم امتحانات دینے نہ جاسکے۔

خیال رہے کہ گرمی بڑھتے ہی بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا، این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 22 ہزار 500 میگاواٹ کے لگ بھگ اور طلب 28 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے، اس طرح بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 500 میگاواٹ ہوگیا ۔

کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک بڑھ گیا ہے، اس کے علاوہ شاہ فیصل کالونی، ملیر، سرجانی ٹاؤن، جہانگیر روڈ، گلستان جوہر، گارڈن، سلطان آباد، کالا پل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور شہر کے اکثر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی تین ہٹی، صدر پریڈی اسٹریٹ، جوبلی مارکیٹ ، شاہ فیصل کالونی ، سرجانی ٹاؤن یونیورسٹی روڈ،کالا پل، ایم ٹی خان روڈ، نشتر روڈ اور ماڑی پور سمیت 14 مقامات پر احتجاج کیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک نے کراچی کے بیشتر علاقوں میں غیرقانونی کنڈوں کے خلاف کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں ‏صدر، لیاقت آباد، ناظم آباد، گارڈن، بہادر آباد، ٹیپو سلطان کے علاقوں میں 1397کلو سے زائدکنڈا کنکشنز کی تاروں کو ہٹایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کےمختلف شہروں میں بھی 6 سے8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جب کہ دیہات میں بجلی چندگھنٹے ہی آتی ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM