ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ماڈلنگ کرنے پربھائی نے بہن کو قتل کردیا

ویب ڈیسک
06 May, 2022

06 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
06 May, 2022

06 مئی ، 2022

ماڈلنگ کرنے پربھائی نے بہن کو قتل کردیا

post-title

اوکاڑہ ( ویب ڈیسک ) بھائی نے ماڈلنگ کرنے پر بہن کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔مقتولہ ماڈلنگ کے سلسلے میں فیصل آباد میں مقیم تھی اور عید کے لئے اپنے آبائی علاقے اوکاڑہ آئی تھی ۔


اہل محلہ کے مطابق سدرہ کے والدین جب گھر پر پہنچے تو انہیں سدرہ کے قتل کی اطلاع ملی، جس پر فوری طور پر پولیس کو طلب کر لیا گیا. تاہم آلہ قتل سے متعلق پولیس کا کوئی بیان اب تک سامنے نہیں آسکا ہے۔

 

واقعہ اوکاڑہ کے ایک نواحی گاؤں میں گذشتہ جمعرات کو رونما ہوا. اوکاڑہ پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 22 سال تھی. قتل کے الزام میں سگے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ماڈل سدرہ کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردی گئی ہے۔

 

بتایا جا رہا ہے کہ قتل کے وقت مقتولہ کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سدرہ گذشتہ دو سال سے ماڈلنگ کے پیشے سے وابستہ تھی، جس پر والدین کو کوئی اعتراض نہیں تھا، تاہم بھائی اکثر ناراض رہتا تھا۔


 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM