ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

خبردار، ہوشیار: مال روڈ پر آنا ہے تو ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضرور ی ،ورنہ دو ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا

ویب ڈیسک
21 Nov, 2022

21 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
21 Nov, 2022

21 نومبر ، 2022

خبردار، ہوشیار: مال روڈ پر آنا ہے تو ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضرور ی ،ورنہ دو ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا

لاہور:  سی ٹی او لاہور کا بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا، ابتدائی طور پر مال روڈ پر صرف کار ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی جائے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ لائسنس نہ ہونے پر ڈرائیورز کو 02 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، کریک ڈاؤن کےلئے مال روڈ پر 17 ٹیمیں اور 34 اضافی وارڈنز تعینات کردئیے گئے ہیں۔

 ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر کم از کم 02 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، دو ماہ کے دوران 02 لاکھ 18 ہزار 668 ڈرائیورز کو دو،  دو ہزار کے چالان جاری کئے گئے، سی ٹی او لاہور نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر شہر بھر کے تمام لائسنسنگ دفاتر کے اوقات بڑھا دئیے گئے ہیں۔

 ڈیجیٹل چلاننگ کے ذریعے دوبارہ غلطی کرنے پر گاڑی کو وٹروہیکل آرڈینس کے تحت بند کردیا جائے گا، کمرشل، مال بردار،  پبلک سروس وہیکلز کے ڈرائیورز کے پاس ویلڈ لائسنس ہونا چاہیے،  سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا نہ ہونا بھی ہے، سخت کریک ڈاؤن سے حادثات میں کمی آئے گی، انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ڈرائیورز کے پاس لائسنس کاہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی علامت ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM