ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

   نوازشریف کو سزا سنانیوالے جج کے ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار کے اہم انکشافات

ویب ڈیسک
11 Nov, 2022

11 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
11 Nov, 2022

11 نومبر ، 2022

   نوازشریف کو سزا سنانیوالے جج کے ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار کے اہم انکشافات

post-title

 جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار میاں سلیم رضا نےاہم انکشافات کیے ہیں۔

 میاں سلیم رضا نے کہا کہ ’میرا نام موسٹ وانٹڈ لسٹ میں اس لیے آیا کہ شہزدا اکبر کی بات نہیں مانی، شہزاد اکبر کہتے تھے آپ نوازشریف کےخلاف گواہی دیں، میں نے یہ بات نہیں مانی، اب تنگ آگیا ہوں، میری زندگی اجیرن کردی گئی اور مجھے دہشتگرد بنادیا، مجھ پر ایک بھی مقدمہ نہیں مگر انتہائی مطلوب دہشتگرد بناکر میرا کاروبار اور ہر چیز ختم کردی ہے، میری بیٹی کی وفات ہوئی تو اس کے جنازے میں بھی شریک نہ ہوسکا’۔

انہوں  نے کہا کہ ’ کروڑوں روپے کے عوض ویڈیو  خریدنے کا مجھ پر صرف الزام ہے،   میرا ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے میرا نام ناصر بٹ کے ساتھ جوڑا، میرا اس ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں، میرا قصور یہی ہے کہ نواز شریف کے خلاف بیان نہیں دوں گا جس وجہ سے آج انتہائی مطلوب دہشتگرد بن گیا ہوں‘۔

میاں سلیم رضا کا کہنا تھا کہ ’میں 100 سے زیادہ پیشیوں پر نواز شریف کے ساتھ اسلام آباد گیا ہوں، جب نوازشریف جیل میں تھے تو ہر جمعرات کو ملنے جاتا تھا  تو کبھی مل  بھی لیتا تھا، اس وجہ سے نظروں میں آگیا جب کہ میری بدقسمتی ہے کہ ارشد ملک میرے گھر آئے اور کہا کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، مجھے سے دباؤ میں فیصلہ کرایا گیا، میں نے نوازشریف کو سزا دی، اب نیند نہیں آتی،   نواز شریف سے معافی مانگنا چاہتا ہوں‘۔


انہوں  نے دعویٰ کیا کہ ’ایف آئی اے والوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف گواہی دیں، مالی مدد دیں گے اور وفاق میں عہدہ دینگے،  کاروبار میں بھی مدد دین گے جس پر میں  نے کہاکہ مرجاؤں گا مگر نواز شریف کے خلاف گواہی نہیں ہوگا، اس کے نتیجے میں مجھے دہشتگرد بنادیا گیا۔

میاں سلیم رضا نے کہا کہ ’میرے پاس پریس میں آنے کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں تھا، حکومت اور رانا ثنااللہ سے مطالبہ کرتا ہوں میرے کیس کی اسپیشل انویسٹی گیشن کی جائے، میں واپس پاکستان آنا چاہتا ہوں مجھے لہٰذا موقع دیا جائے‘۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM