ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

خیبرپختونخوا: 2 ماہ میں لمپی اسکن کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک
23 Jun, 2022

23 جون ، 2022

ویب ڈیسک
23 Jun, 2022

23 جون ، 2022

خیبرپختونخوا: 2 ماہ میں لمپی اسکن کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

post-title

ڈی جی لائیواسٹاک ڈاکٹرعالم زیب کا کہنا تھاکہ مویشیوں میں لمپی اسکن کے کیسز سامنے کے بعد انتظامیہ ویٹرنری ٹیم کی مدد سے ترکی سے درآمد ویکسین کے 50 ہزارٹیکے جانوروں کو لگوا چکی ہے۔
 
ڈاکٹر عالم زیب نے کہا کہ خیبرپختونخوا  میں 2 ماہ میں لمپی اسکن کے 5 ہزار 341 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، بیماری کی روک تھام کے لیے بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سرحدوں پر 56 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں اور چیک پوسٹوں پر جانوروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لپمی اسکن سےمویشیوں میں شرح اموات ایک سے 5 فیصد تک ہے جب کہ لمپی اسکن سے متاثرہ جانور کا گوشت اور دودھ قابل استعمال ہے تاہم اس بیماری سے  مویشیوں میں دودھ کی پیداواراور کھال متاثر ہوتی ہے البتہ لمپی اسکن جانوروں سے انسانوں کو منتقل نہیں ہوتی ہے۔

واضح رہےکہ لمپی اسکن کا پہلا کیس 22 اپریل کو ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آیا تھا۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM