ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

معروف اداکار مسعود اختر کینسر کے باعث انتقال کر گئے

ویب ڈیسک
05 Mar, 2022

05 مارچ ، 2022

ویب ڈیسک
05 Mar, 2022

05 مارچ ، 2022

معروف اداکار مسعود اختر کینسر کے باعث انتقال کر گئے

post-title

لاہور: پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار مسعود اختر انتقال کرگئے۔
مسعود اختر کے خاندانی ذرائع نے اداکار کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا مسعود اختر آج صبح نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے، مسعود اختر پھیپھڑوں کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، انھیں اپنے جوان بیٹے کی اچانک موت کے باعث پہلے ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔اداکار مسعود اختر گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے ان کی نماز جنازہ آج چار بجے عثمان پارک گلشن راوی ادا کی جائے گی۔مسعود اختر کو 28 جنوری کو ناسازی طبیعت کے باعث سرگنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ  زیر علاج تھے۔ 
اداکار کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی حالت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ مسعوداختر بہت بیمارہیں اور انہوں نے کھاناپینا بھی چھوڑ دیا ہے۔ وہ نہ چل پارہے ہیں اور نہ کوئی بات کررہے ہیں۔ مسعود اختر کی اہلیہ نے ان کی صحت یابی کےلئے دعاکی اپیل بھی کی تھی۔
مسعود اختر 5 ستمبر 1940ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے تھے۔ 1960ء کی دہائی میں انہوں نے فنکارانہ زندگی کا آغاز کیا اور جلد ہی اسٹیج کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگے۔ان کے فن کو نکھارنے میں نذیر ضیغم نے بڑا نمایاں کردار ادا کیا۔ مسعود اختر نے ٹیلی وژن کے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا، چند فلمیں بھی ان کے کریڈٹ پر ہیں۔ اداکارمسعود اختر کو فنی خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM