ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور ویل وومن کلینک کا افتتاح

ویب ڈیسک
18 Oct, 2022

18 اکتوبر ، 2022

ویب ڈیسک
18 Oct, 2022

18 اکتوبر ، 2022

لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور ویل وومن کلینک کا افتتاح

post-title


پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر اور  ڈیپارٹمنٹ آف جینڈر اینڈ ڈوویلپمنٹ سٹیڈیز ایل سی ڈبلیو یو کے اشتراک سے  بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور ویل وومن کلینک کا افتتاح کردیا گیا  ہے۔ سیمینار میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ویل وومین کلینک کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا اور سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ صالحہ سعید اور
 ایڈیشنل سیکرٹری ورٹیکل پروگرامز پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عاصم رضا نے کیا۔اس موقع پر پروگرام مینیجر علی اکبر، ڈپٹی پروگرام مینیجر ڈاکٹر سمیرا اشرف، ڈاکٹر عظمی سمیت دونوں اداروں کے افسران موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےسپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ صالحہ سعید نے کہا کہ ویل وومین کلینک کی بدولت طلباء میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کی جائے گی۔ پاکستان میں بریسٹ کینسر کے باعث سالانہ 40 ہزار خواتین جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔ صوبہ بھ میں ویل ویمن کلینکس کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔

لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین کی وائس چانسلر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر 9 میں سے ایک خاتون کو بریسٹ کینسر کا خطرہ لاحق ہوتا ہےیونیورسٹی ہذا میں ویل وومین کلینک کا قیام اور آگاہی سیمینار  قابل تعریف اقدام ہیں جن کی بدولت بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی پھیلائی جاسکے گی


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM