ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

لاہور پولیس اور ہائیکورٹ بار کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

ویب ڈیسک
20 May, 2022

20 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
20 May, 2022

20 مئی ، 2022

لاہور پولیس اور ہائیکورٹ بار کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

post-title

سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ سے آج ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار اکبر علی ڈوگر کی قیادت میں عہدیداران کے وفد نے ملاقات کی۔

 نائب صدر بار سہیل شفیق چوہدری،جنرل سیکرٹری رائے عثمان احمد، فنانس سیکرٹری رانا علی اختر خان وفد میں شامل تھے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے سردار اکبر علی ڈوگر کو لاہور ہائیکورٹ بار کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد دی، انہیں پھولوں کا گدستہ اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔ملاقات میں لاہور پولیس اور ہائیکورٹ بار کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ انصاف کی یقینی فراہمی کے لئے لائرز کمیونٹی معاشرے کا انتہائی اہم طبقہ ہے،وکلا برادری کے ساتھ مل کر قانون اور انصاف کی بالا دستی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا عدالتوں اور لائرز دفاتر کی سکیورٹی کیلئے وکلا کی تجاویز کو مقدم رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ وکلابرادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے باہمی کوارڈینیشن مزید بہتر کی جائے۔سردار اکبر علی ڈوگر نے وکلا کمیونٹی کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا شکریہ ادا کیا۔سی سی پی او لاہور اور صدر بار نے باہمی مشاورت اور ہم آہنگی سے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔آئین کی پاسداری اور قانوں کی بالادستی کے لئے وکلا برادری کی شاندار خدمات ہیں ہے۔مظوم کو انصاف کی فراہمی اورمجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں پولیس اور وکلا کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کے مسائل کا حل لاہور پولیس کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس بار اور بنچ کے مسائل کے حل، تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔صدر لاہور ہائی کورٹ بار سردار اکبر علی ڈوگر نے امید ظاہر کی کہ باہمی مشاورت اور ہم آہنگی سے درپیش مسائل حل کر لئے جائیں گے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM