ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

لاہور پولیس آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو 24 سال بعد لاہور آمد پر خوش آمدید کہتی ہے: فیاض احمد دیو

ویب ڈیسک
17 Mar, 2022

17 مارچ ، 2022

ویب ڈیسک
17 Mar, 2022

17 مارچ ، 2022

لاہور پولیس آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو 24 سال بعد لاہور آمد پر خوش آمدید کہتی ہے: فیاض احمد دیو

post-title

لاہور 17 مارچ 2022:  پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے لئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز آج بذریعہ طیارہ صوبائی دارلحکومت پہنچے۔پاکستانی و آسٹریلین ٹیموں کی آمد کے پیش نظر لاہور پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو نے کہا کہ لاہور پولیس آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو 24 سال بعد لاہور آمد پر خوش آمدید کہتی ہے۔آسٹریلین و قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں،آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ لاہور میں ٹیموں کے پریکٹس سیشن، 21مارچ سے کھیلے جانےآخری ٹیسٹ میچ،ممکنہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کے دوران ایس پیز، ڈی ایس پیز سمیت 08 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات ہونگے۔

 ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان اور سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کو ہدایت کی کہ ٹیموں کی ائر پورٹ سے ہوٹل روانگی،سٹیڈیم نقل وحرکت کے دوران سیکورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل رکھے جائیں۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ ٹیموں کے روٹ، رہائش گاہ اورسٹیڈیم کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ پولیس افسران ضلعی انتظامیہ،دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں۔ڈولفن، پی آریو،ایلیٹ ودیگر ٹیمیں روٹ اور نجی ہوٹل کےاطراف موثر پٹرولنگ کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سینئر پولیس افسران روٹ،کھلاڑیوں کی رہائش گاہ اور اطراف میں سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔فیاض احمد دیو نے مزید کہا کہ تعینات پولیس افسران و اہلکار انتہائی الرٹ رہیں،مشکوک افراد سرگرمیوں پرکڑی نظر رکھیں۔سی ٹی او لاہور پارکنگ انتظامات،ٹریفک بہاؤ کاجائزہ لیں اور شہریوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری پر عملدرامد یقینی بنائیں۔فیاض احمد دیو پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے پیش نظر شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی باقاعدگی سے جاری ہیں۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM