ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

کشمیریوں کیلئے امید۔حق خود ارادیت پر قرارداد منظور

مسرت
18 Dec, 2021

18 دسمبر ، 2021

مسرت
18 Dec, 2021

18 دسمبر ، 2021

کشمیریوں کیلئے امید۔حق خود ارادیت پر قرارداد منظور

post-title

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے مقبوضہ علاقوں میں بسنے والے تمام لوگوں کے حق خود ارادیت کی عالمی سطح پر احساس کے عنوان سے پاکستان کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
  تفصیلات کےمطابق قرار داد میں بھارت کے زیر تسلط جموں اور کشمیر سمیت مقبوضہ خطوں میں رہنے والے عوام شامل ہیں،دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق متفقہ طور پر منظور کی گئی قرار داد بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں بسنے والے لوگوں کے لیے ان کے حق خود ارادیت اور جبر اور تسلط کے خلاف جدوجہد کے لیے امید ہوگی،انہوں نے بتایا کہ قرارداد 72 ممالک کے اشتراک سے پیش کی گئی تھی اور اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک نے حمایت کی، جس کی وجہ ادارے کا حق خود ارادیت کو عالمی چارٹر ہے جو بیرونی قبضے اور مداخلت پر بھی نافذ ہوتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جنرل اسمبلی کی اس تصدیق سے نوآبادیاتی اور بیرونی قبضے کے زیر اثر افراد کی آزادی کی تحریکوں کو قانونی حیثیت مل جائے گی اور یہ قرارداد ایک امید ہے کہ ان لوگوں کی قسمت کا فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون میں دیے گئے انصاف کے اصولوں کے ساتھ ہوگا۔
نریندر مودی کی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور بعد میں شہریت کے قوانین بھی ردو بدل کردیا ہے، جس کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ سیاسی قیادت اور کارکنوں کو مسلسل حراست میں رکھا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے رواں ماہ کے اوائل میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی بدترین صورت حال سے آگاہ کیا تھااقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر کے نام خط میں انہوں نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خراب صورت حال کی نشان دہی کی تھی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM