ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

کراچی:کاغذی بازارکےقریب دھماکہ خاتون جاں بحق، 16 افراد زخمی

ویب ڈیسک
17 May, 2022

17 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
17 May, 2022

17 مئی ، 2022

کراچی:کاغذی بازارکےقریب دھماکہ خاتون جاں بحق، 16 افراد زخمی

post-title

کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ 16 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات یہ موصول ہورہی ہے کہ دھماکا کھارادر پولیس اسٹیشن کی حدود میں میمن مسجد کے قریب اقبال کلاتھ مارکیٹ میں کیا گیا۔ دھماکےہونے کے بعد کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی جس پر اب قابو پالیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکے میں کھارادر تھانے کی پولیس موبائل تباہ ہوگئی، پولیس موبائل جیسے ہی موٹر سائیکل کے قریب آئی دھماکا ہوگیا۔

جاں بحق خاتون رکشے میں سوار تھیں

ایس ایس پی سٹی شبیر سیٹھار کے مطابق جاں بحق خاتون رکشے میں سوار تھیں،  پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، موبائل کے آگے رکشہ آنے پر موبائل ہلکی ہوئی تو دھماکاہوگیا۔
زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں اےایس آئی سمیت 3اہلکارزخمی ہوئے ہیں، پولیس موبائل کاڈرائیورمحفوظ رہا۔

دھماکے کے نتیجے میں موقع پرموجود متعدد موٹر سائیکلز کو نقصان پہنچا جبکہ موقع پر موجود ایک پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے دھماکے کے مقام پر پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پورے ملک کے مختلف مقامات پر ہو رہے ہیں، یہ صرف سندھ حکومت کوہی نہیں، تمام حکومتوں کو چیلنج ہیں، اتنے بڑے شہر میں ہر گلی ہر شخص پر نظر رکھنا ممکن نہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک دشمن قوتیں فائدہ اٹھاتی ہیں، ممکن نہیں ہے کہ ایک ایک انچ پر پولیس لگا دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی دھماکےکی مذمت کی ہے اور  جاں بحق خاتون و زخمیوں کےاہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

وزیراعظم نے کراچی دھماکےمیں ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے اور وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  وزیراعظم نے کہا کہ تمام صوبے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی انتظامات بہترکریں، امن وامان میں بہتری کیلئے وفاق اور صوبوں میں اشتراک عمل مؤثربنایاجائے، عوام کے جان و مال کے دشمنوں سےآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔
 
خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں کراچی دہشتگردی کے نشانے پر ہے۔ حالیہ دنوں میں پہلا دھماکا کراچی یونیورسٹی کے اندر 26 اپریل کو ہوا تھا جس میں تین چینی شہریوں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اس کے بعد 12 مئی کو کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتہ روڈ پر دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM