ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

کراچی میں بجلی کا سنگین بحران، کے الیکٹرک نے ملبہ ایندھن کی قیمتوں پر ڈال دیا

ویب ڈیسک
29 Jun, 2022

29 جون ، 2022

ویب ڈیسک
29 Jun, 2022

29 جون ، 2022

کراچی میں بجلی کا سنگین بحران، کے الیکٹرک نے ملبہ ایندھن کی قیمتوں پر ڈال دیا

post-title

کراچی میں موسم گرم ہونے کے باعث بجلی کا شارٹ فال 250 میگا واٹ سے بڑھ کر 400 سے 500 میگا واٹ تک جاپہنچا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں بجلی کی اوسطاً فراہمی 2700 میگاواٹ ہے جس میں نیشنل گرڈ سے حاصل کردہ اوسطاً 1000میگاواٹ بجلی بھی شامل ہے۔

  ترجمان نے بتایا کہ گرمی میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا جب کہ اس تمام صورتحال کا تعلق ملکی سطح پر  ہونے والے بجلی بحران سے ہے، اس  صورتحال کی بڑی وجہ ایندھن کی قلت اور عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بھی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک  کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی میں شارٹ فال 250 میگا واٹ سے بڑھ کر 400 سے 500 میگاواٹ تک جا پہنچا ہے جس کے باعث رات میں مجبوراً لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، قدرتی گیس کی عدم فراہمی کے باعث 2 پاور پلانٹس بند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر لوڈشیڈنگ کا شیڈول موجود ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM