ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

کراچی دھماکےپرعمران خان اور بلاول بھٹو کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ویب ڈیسک
13 May, 2022

13 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
13 May, 2022

13 مئی ، 2022

کراچی دھماکےپرعمران خان اور بلاول بھٹو کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

post-title

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔

کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتہ روڑ پرگزشتہ روز تقریباً رات 10 بجکر 52 منٹ  پر دھماکاہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے جبکہ کئی گاڑیوں کونقصان پہنچا ہے۔

رپورٹس کے مطابق  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے  جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ  بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  متعلقہ حکام کو افسوسناک واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
 
اس کے علاوہ کنوینیئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے دھماکے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس ہے۔

 وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے بھی کراچی دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر افسوس ہوا۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM