ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ریسکیوخیبر پختونخواہ کے افسران کی ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں پیشہ وارانہ تربیت جاری

ویب ڈیسک
18 Jun, 2022

18 جون ، 2022

ویب ڈیسک
18 Jun, 2022

18 جون ، 2022

ریسکیوخیبر پختونخواہ کے افسران کی ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں پیشہ وارانہ تربیت جاری

post-title

لاہور:  (اے پی این این )  پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر نے گزشتہ روز ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں زیر تربیت خیبر پختونخوا کے ریسکیو افسران کو ”ایمرجنسی، ڈزاسٹر اینڈ کرائسز مینجمنٹ“ کے موضوع پر لیکچر دیا۔

اس لیکچر کا مقصد ہنگامی تیاری، ردعمل، روک تھام اور آفات و بحران کے انتظام کے حوالے سے زیر تربیت افسران کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانا تھا۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایمرجنسی ریسکیو سروسز، ریلیف کمشنر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کے کردار پر ایک تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کس طرح ریسکیو 1122 روزانہ کی بنیاد پر تمام چھوٹے و بڑے پیمانے کی ہنگامی صورتحال کو رسپانڈکرتا ہے، جبکہ آفات کی صورت میں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی موثر لینڈ ریونیو مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ریلیف فراہم کرتا ہے جو کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،جوکہ ریلیف کمشنر بھی ہے کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔

 انہوں نے چھوٹے سے بڑے پیمانے پر ہنگامی حالات کے موثر انتظام کے لیے مختلف متعلقہ قوانین اور ایمرجنسی رسپانس کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے ریسکیو خیبرپختونخواہ کے زیرتربیت افسران کو لیکچر دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی نے پاکستان کے تمام صوبوں کے 22ہزار سے زائد ایمرجنسی اہلکاروں کو تربیت دی ہے اور پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے اب تک 10 ملین سے زائد ایمرجنسی متاثرین کو بغیر کسی امتیاز کے ریسکیو کیا ہے جس کا اوسط ریسپانس ٹائم دس منٹ اور موٹر بائیک کے ساتھ چار منٹ سے بھی کم ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایک کارنامہ ہے۔

پاکستان کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم جنوبی ایشیا کی پہلی اقوام متحدہ کی انسراگ سرٹیفائیڈ ٹیم بن گئی ہے۔ اب آپ اس جان بچانے والی ایمرجنسی ریسکیو سروس کا حصہ بن رہے ہیں جس نے پاکستان میں سروس ڈیلیوری کے نئے معیار قائم کیے ہیں، اسلئے یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے متعلقہ صوبے اور اضلاع میں اس ایمرجنسی سروس کے معیار کو یقینی بنائیں۔

 لیکچر میں ریسکیو خیبرپختونخواہ کے زیرتربیت20 افسران کے علاوہ رجسٹرارایمرجنسی سروسزاکیڈمی ڈاکٹر محمد فرحان خالد، ڈاکٹر محمد رضوان ہیڈ آف میڈیکل ونگ، ڈاکٹر علی امام سید، ہیڈ آف کمیونٹی سیفٹی اینڈ انفارمیشن محترمہ دیبا شہنازاور ترجمان ریسکیوپنجاب فاروق احمدبھی شریک تھے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM