ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

دنیا بھر میں مشہور سرگودھا کے منفرد ذائقے اور رسیلے کینو کی فصل پک کر تیار

ویب ڈیسک
19 Nov, 2022

19 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
19 Nov, 2022

19 نومبر ، 2022

دنیا بھر میں مشہور سرگودھا کے منفرد ذائقے اور رسیلے کینو کی فصل پک کر تیار

post-title

اپنے منفرد ذائقے اور  رسیلہ ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور سرگودھا کے کینو کی فصل پک کر تیار ہوگئی۔

 ملکی پیداوار کا 70 فیصد کینو سرگودھا میں پیدا ہوتا ہے جہاں اب پھل تیار ہوکر اترنا شروع ہو گیا ہے۔

موسم سرما کی سوغات یہ کینو ذائقے اور لذت کے لحاظ سے اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں لیکن کینو کی  پیدا وار ، مٹھاس اور اقسام کے حوالے سے سرگودھا دنیا بھر میں مشہور ہے، یہاں پر سالانہ  14 لاکھ ٹن سالا نہ کینو پید ا ہو تا ہے، یہی وجہ ہے کہ سرگودھا کی تحصیل بھلوال کو پاکستان کا کیلی فورنیا بھی کہا جا تا ہے جہاں کینو ، مسمی، فلوٹر  اور ریڈ بلڈ مالٹا سمیت 60  سے  زائد اقسام یہاں پیدا ہو تی ہیں۔

مالٹے کے باغا ت میں کینو کو توڑنا بھی ایک فن ہے جس کے لیے خصوصی طو ر پر ملتا ن سے مز دور آتے ہیں، کینو توڑنے سے لیکر فیکٹر یو ں میں پیکنگ تک کے عمل میں 2 لاکھ سے زائد مزدور اس کاحصہ بنتے ہیں۔

کینو کی کٹائی کرنے والے مزدور وں کا کہنا ہے کہ کینو کی توڑائی کرنے کے ہم ماہر ہیں، ہمیں اچھی تنخواہ مل جاتی ہے  اور یہاں ہمارا کام اچھا چلتاہے۔

جیو سے گفتگو کرتے ہوئے باغ کے مالک کا کہنا تھا کہ  میری یہ لیبر خصوصی طور  پر ملتان سے منگوائی گئی ہے، یہ کینو توڑنے کے ماہر ہیں، مقامی مزدور کینو ٹھیک سےنہیں توڑ سکتے، تیار ہوئے کینو روس کی ریا ستوں کے علاوہ انڈونیشیا، ملائیشیا، متحدہ عرب امارت اور مشرق وسطیٰ میں بھی ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔

 باٖغ کے  مالک کا مزید  کہنا تھا کہ  موسم سرما میں کینو کی پیداوار بہت زیادہ ہوتی ہے، یہ کھٹے میٹھے رسیلے کینو دنیا بھر کے ممالک امپورٹ کرتے ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM