ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

اسرائیلی فوج کا ظلم، خاتون صحافی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک
11 May, 2022

11 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
11 May, 2022

11 مئی ، 2022

اسرائیلی فوج کا ظلم، خاتون صحافی کو قتل کردیا

post-title

اسرائیلی فورسز نے ظلم وبربریت کی انتہا کردی ،ممتاز خاتون صحافی کو قتل کر دیا۔ مقتولہ شیرین ابو عاقلہ کو سر میں گولی ماری گئی جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکی ۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہےہیںکہ صحافی کو فلسطینی مسلح افراد کی گولی بھی لگ سکتی ہے۔

ایک صحافی نے ٹوئٹر پر لکھا: ’جہاں اسرائیلی حکام یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ الجزیرہ کی صحافی شیریں ابو عاقلہ فلسطینیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوئیں، صحافی علی صمدی جو ان کے ساتھ تھے، نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ فوج نے ان پر فائرنگ کی، اور ان کے قریب کوئی مسلح فلسطینی نہیں تھا۔‘

<blockquote class="twitter-tweet"><p lang="en" dir="ltr">While Israeli officials are claiming that Al Jazeera journalist Shireen Abu Akleh was killed by Palestinian gunfire, journalist Ali Samudi that was next to her said to local media that the army opened fire towards them, and that there were no Palestinian gunmen near them. <a href="https://t.co/6P1BRyIGB1">pic.twitter.com/6P1BRyIGB1</a></p>&mdash; Oren Ziv (@OrenZiv_) <a href="https://twitter.com/OrenZiv_/status/1524267382050418688?ref_src=twsrc%5Etfw">May 11, 2022</a></blockquote> <script async src="https://platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>

انڈیپینڈنٹ اردو میں شائع خبر کے مطابق شیرین ابو عاقلہ شہر جنین میں اسرائیلی فوج کے پناہ گزین کیمپوں پر مارے جانے والے چھاپوں کی کوریج کر رہی تھیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے حالیہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنین شہر میں فورسز پر شدید فائرنگ اور دھماکا خیر مواد سے حملہ کیا گیا تھا۔

شیرین ابو عاقلہ الجزیرہ ٹی وی کے عربی چینل کی نامور صحافی تھیں۔ الجزیرہ ٹی وی اور فلسطینی وزارت صحت نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM