ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

خیرپور: گیسٹرو کی وباء تھم نہ سکی، 24 گھنٹوں میں مزید 4 بچے دم توڑ گئے

ویب ڈیسک
13 Sep, 2022

13 ستمبر ، 2022

ویب ڈیسک
13 Sep, 2022

13 ستمبر ، 2022

خیرپور: گیسٹرو کی وباء تھم نہ سکی، 24 گھنٹوں میں مزید 4 بچے دم توڑ گئے

post-title

خیرپور: (اے پی این این )  خیرپور میں گیسٹرو کی وباء تھم نہ سکی، 24 گھنٹوں کے دوران مزید چار بچے دم توڑ گئے، ضلع بھر میں اب تک 21 سے زائد بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیرپور ضلع بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد گیسٹرو کی وباء بچوں کے ساتھ بڑوں میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران دو بچیوں سمیت 4 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سٹی ہسپتال میں چار سالہ ارشاد دم توڑ گیا، تحصیل نارا میں ایک بچہ اور بچی دم توڑ گئی، جبکہ تحصیل ٹھری میرواہ میں 9 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا ہے، تاہم سٹی ہسپتال خیرپور، سول ہسپتال خیرپور سمیت متعدد ہسپتالوں میں 280 سے زائد بچے تاحال داخل ہیں۔

ہسپتالوں میں رش ہونے کے باعث ایک بیڈ پر تین سے چار بچوں کو داخل کیا جارہا ہے، ورثاء کا کہنا ہے ہسپتالوں میں ادویات کا بھی فقدان ہے، صفائی ستھرائی بھی نہیں ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں ڈاکٹرز نہ ہونے کے باعث بچوں کی جانیں جارہی ہیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے انتظامات کو بہتر کیا جائے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM