ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.

حکومت نےمدت پوری کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟خواجہ آصف نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک
24 May, 2022

24 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
24 May, 2022

24 مئی ، 2022

حکومت نےمدت پوری کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟خواجہ آصف نے خاموشی توڑ دی

post-title

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اسمبلیوں کی پانچ ،دس دن میں تحلیل کا فیصلہ کر لیا تھا مگر پھر یہ سوچ کر ارادہ تبدیل کر لیا کہ  یہ فیصلہ عمران خان کے دھرنے سے نتھی ہو جائے گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جلد الیکشن کے فیصلے سے اتحادی متفق نہیں تھے اور انہوں نے ہمیں بھی یہ فیصلہ بدلنے پر آمادہ کیا۔

اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کر کے اچانک کیوں حکومتی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کرلیا؟ دیکھئے#GeoNews #ASKKS pic.twitter.com/nAeayKbFrq
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) May 23, 2022

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو ایک شخص کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونے دینا چاہے اس کے لیے کوئی بھی قیمت اٹھانی پڑے۔اگر اسمبلیاں توڑ دی جاتیں تو یہ فیصلہ سیاسی لحاظ سے بالکل فائدہ مند ثابت نہ ہوتا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے  پی ٹی آئی کو پچھلے دھرنے میں آنے دیا، اب سری نگر ہائی وے پر دھرنے کی جگہ کا تعین ہو چکا ہے۔ اگر ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا تو قانون کے مطابق ریاست کا ردعمل آئے گا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ انہیں آنے دیں پھر ہماری فیصلہ سازی بھی آپ دیکھ لیں گے۔

خواجہ آصف اور پرویز رشید کہ رہے ہیں نون لیگ اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات کا فیصلہ کر چکی تھی لیکن ہم نے اس لئے اسمبلیاں نہیں تحلیل کیں کہ کریڈٹ عمران خان کو جاتا، آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کس قدر سطحی اور خود سے محبت میں مبتلا لوگ اس ملک پر مسلط کئے گئے ہیں،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 23, 2022

دوسری جانب خواجہ آصف کے بیان پر رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف اور پرویز رشید کہہ رہے ہیں ن لیگ اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات کا فیصلہ کر چکی تھی لیکن ہم نے اس لیے اسمبلیاں نہیں تحلیل کیں کہ کریڈٹ عمران خان کو جاتا۔

واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والے اتحادیوں کے اجلاس میں حکومت نے مدت پوری کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہناتھا کہ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کس قدر سطحی اور خود سے محبت میں مبتلا لوگ اس ملک پر مسلط کے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اتحادی حکومت اس حوالے سے تذبذب کا شکار تھی کہ آیا آئینی مدت پوری کی جائے یا پھر قبل از وقت انتخابات کی طرف جایا جائے لیکن اتوار کو ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اگست 2023 تک آئینی مدت پوری کی جائے گی۔
ا

APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.

عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM