ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

قصور:سبسڈی پر ملنے ولا گھی،آٹا،چینی و دیگر اشیاء یوٹیلٹی سٹورز سے غائب

راجوشہزاد
05 Jul, 2022

05 جولائی ، 2022

راجوشہزاد
05 Jul, 2022

05 جولائی ، 2022

قصور:سبسڈی پر ملنے ولا گھی،آٹا،چینی و دیگر اشیاء یوٹیلٹی سٹورز سے غائب

post-title

گھی سمیت دیگر اشیاء خوردونوش یوٹیلٹی سٹورز عملہ کی طرف سے عام مارکیٹ میں فروخت کیے جانے کا انکشاف،شہریوں کی وزیر اعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل،زمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

قصور کے یوٹیلٹی سٹورز پر حکومت کی طرف سے سبسڈی دیکر فراہم کی جانے والی اشیاء  آٹا،چینی و دیگر نایاب۔سخت گرمی و حبس کے موسم میں عوام کو لمبی لمبی قطاروں میں لگا کر چند ایک لوگوں کو چینی،گھی وغیرہ دیکر عملے کی طرف سے اشیاء   ختم ہونے کی نوید سنا دی جاتی ہے اور عوام کو دو یاتین دن بعد آنے کا کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے۔
 عموماً1سے 3/4بجے تک سٹور کو کھانے کا وقفہ کہہ کر بند کردیا جاتا ہے اور دور دراز سے آئے عوام گرمی میں ابلتے رہتے ہیں عملہ کی طرف سے شرط رکھی جاتی ہے کہ گھی کا پیکٹ اگر چاہیے تو ساتھ دیگر اشیاء کی خریداری بھی کرنی ہوگی،عوام کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کاعملہ عرصہ دراز سے کرپشن میں ملوث ہے اور گھی،چینی سمیت دیگر اشیاء خوردونوش عام مارکیٹ میں فروخت کررہا ہے۔مگر ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

 حکومت کی طرف سے تو گھی و دیگر اشیاء کی سپلائی دی جاتی ہے مگر یہ کچھ لوگوں کو دیکر ختم ہونے کا اعلان کردیتے ہیں عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام یوٹیلٹی سٹورز کی انکوائری کروائی جائے کہ حکومت کی طرف سے ان کو سپلائی کیا دی جارہی ہے اور یہ سیل کہاں پے کر رہے ہیں تاکہ گورنمنٹ کی جانب سے دی جانے والی سہولت عوام تک پہنچ پائے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM