ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

مویشی منڈی قصور میں جانور تو وافر مگر خریدار نہیں

راجوشہزاد
28 Jun, 2022

28 جون ، 2022

راجوشہزاد
28 Jun, 2022

28 جون ، 2022

مویشی منڈی قصور میں جانور تو وافر مگر خریدار نہیں

post-title

 

قصور:  (اے پی این این )  مویشی منڈی قصور میں جانور تو وافر مگر خریدار نہیں،بیوپاری حضرات سخت پریشان،اجتماعی قربانی کرنا بھی مشکل ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق بکرا عید کی آمد کے پیش نظر مویشی منڈی قصور میں وافر جانور تو نظر آرہے ہیں مگر خریدار نہیں۔ بکروں، چھتروں ، دنبوں ،بیل،گائے اور اونٹوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس کے باعث خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں۔

3 سے 4 من کے بیل کی قیمت 2 سے 2.5 لاکھ اور اسی طرح 20 کلو گرام سے اوپر والے عام بکرے چھترے کی قیمت 40 سے 50 ہزار روپیہ مانگی جا رہی ہے ۔

اس بار لوگوں کا اجتماعی قربانی کی طرف رجحان زیادہ ہے مگر مہنگائی کے باعث اجتماعی قربانی بھی لوگوں کیلئے مشکل ہو چکی ہے۔ گزشتہ سالوں میں ان دنوں عید سے قبل سڑکوں پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کی خوب چہل پہل دیکھنے کو ملتی تھی تاہم اس مرتبہ ایسا بہت کم دیکھنے میں آ رہا ہے جس کی وجہ بے انتہاہ مہنگائی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے ہمیں سنت ابراہیمی جیسے اہم فرض سے دور کر دیا ہے۔

حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مہنگائی کم کریں تاکہ لوگ اپنے گھر چلا سکیں اور سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کر سکیں۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM