ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

کامیاب جوان پروگرام کی دو ہفتوں کی رپورٹ سامنے آگئی

عیزہ عمران
08 Oct, 2021

08 اکتوبر ، 2021

عیزہ عمران
08 Oct, 2021

08 اکتوبر ، 2021

کامیاب جوان پروگرام کی دو ہفتوں کی رپورٹ سامنے آگئی

post-title

لاہور:  سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نےکامیاب جوان پروگرام کی19 ستمبر سے 5 اکتوبر تک کی دو ہفتوں کی رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے نوجوانوں میں 2 ہفتوں میں مزید 2 ارب 60 کروڑ روپے کا قرض تقسیم کیا گیا ہے۔کامیاب جوان پروگرام کے تحت دو ہفتوں میں چار ہزار 203 نوجوانوں کونئی نوکریاں مل گئیں۔
 دو ہفتوں میں ایک ہزار 48 افراد نے قرضہ اسکیم سے نیا کاروبار بھی شروع کیا ۔کامیاب جوان پروگرام نے 16 ہزار48 پاکستانیوں میں اب تک 21 ارب 60 کروڑ روپے تقسیم کیے۔
کامیاب جوان پروگرام کے تحت برسر روزگار نوجوانوں کی مجموعی تعداد 33 ہزار 653 تک پہنچ گئی ہے۔
سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے دو ہفتوں کی صوبائی موازنہ رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر11 ہزار 778 نوجوانوں میں 15 ارب 80 کروڑ تقسیم ہوچکے،جبکہ سندھ میں مجموعی طور 2 ہزار 210  نوجوانوں کو 3 ارب 30 کروڑ روپے مل چکےہیں۔
معاون خصوصی عثمان ڈارنے اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کامیاب جوان پروگرام کی کامیاب کا گراف اوپر جارہا ہے۔نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔
اپنے ملک کے نوجوانوں کو کامیاب دیکھنا وزیر اعظم عمران خان کا بھی دیرینہ خواب ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا کا ہو یا پھر بلوچستان کا، ہم صرف پلان دیکھتے ہیں۔جس نوجوان کا بزنس پلان جتنا موثر اور واضع ہوگا، اتنا ہی جلدی قرض ملے گا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM